19/اپریل بوسٹن پی۔ٹی۔آئی
امریکی پولیس نے بوسٹن دھماکوں میں ملوث ایک مبینہ ملزم کو ہلاک کردیا ہے۔ دوسرے مبینہ ملزم کی تلاش کیلئے شہر بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔ بوسٹن کے تمام شہریوں کو گھر میں بند رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گورنر میسا چیوسٹس پیٹرک ڈیول نے بتایاکہ بوسٹن دھماکوں کے مفرور ملزم کی تلاش کیلئے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران شہر میں ٹریفک اور ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے۔ بوسٹن پولیس کمشنر کا کہنا تھا کہ مبینہ ملزم شہر کے مضافاتی علاقے واٹر ٹاون میں چھپا ہوسکتاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہری آس پاس کسی بھی مشتبہ شخص پر نظر رکھیں۔ بوسٹن میراتھن میں2دھماکے کرتے ہوئے 3افراد کی جان لینے والے مشتبہ ملزمین کی ایف بی آئی نے تصاویر بھی جاری کردی ہیں۔ ملزمین نے آج بوسٹن یونیورسٹی کے قریب فائرنگ کرکے ایک پولیس آفیسر کو بھی ہلاک کیا جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کے یونیورسٹی پہنچنے پر 2دھماکوں کے علاوہ ملزمین سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں کچھ سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوگئے۔ بوسٹن کمشنر ایڈڈیوس کے مطابق آپریشن کے دوران ایک مشتبہ شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا جو اسپتال لے جاتے وقت جانبر نہ ہوسکا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس مبینہ ملزم کا نام تیمور لنگ سارانیف تھا جبکہ دوسرا ملزم اس کا بھائی جوہر سارانیف ہے۔ امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ملزمین کا تعلق چیچنیا سے ہے۔ بوسٹن سے موصولہ رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ مفرور ملزم کا تعلق روسی علاقے چیچنیا سے ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ اس 19سالہ شخص کا نام ژوخار سارنیف ہے اور وہ امریکہ میں کم ازکم ایک سال سے قانونی طریقے سے مقیم تھا۔ حکام نے امریکی ٹی وی چینل این بی سی کو بتایاکہ ژوچار(جوہر) کرغزستان میں پیدا ہوئے تھے اور ان کے پاس میسا چوسٹس کا ڈرائیونگ لائسنس ہے۔ FBI releases photos of Boston blast suspects
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں