افغانستان کو سرحد پار سے مسلسل دہشت گردی کا سامنا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-27

افغانستان کو سرحد پار سے مسلسل دہشت گردی کا سامنا

وزیر خارجہ سلمان خورشید نے یہاں قازقستان کے دارالحکومت میں ایشیاء کے قلب کی وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ واضح کیا کہ ہندوستان، افغانستان کو مسابقی اثر و رسوخ کے ایک زون کے طورپھر دیکھنا نہیں چاہتا اور علاقائی تعاون کیلئے ایک موقع کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان صرف اس وقت دیرپا امن کا تجربہ کرے گا اگر مسابقت اور حکمت عملی کی گہرائی کے نظر انداز کردہ ادراک کو علاقائی اور باقی دنیا کے ممالک کی جانب سے اشتراک اور معاشی سرمایہ کاری میں تبدیل کیا جائے۔ اس ویژن کو حقیقت میں بدلنے کیلئے جدوجہد کرتے وقت ہم کسی فریب میں نہ آئیں۔ ہم سیاسی اور سلامتی کے مسائل کو نظر انداز نہیں کرسکتے جو ہمارے راستہ میں حائل ہیں۔ ہم کو اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ویژن آف افغانستان کو اس کی سرحدوں سے بعید دہشت گردی کا مسلسل خطرہ لاحق ہے۔ افغانستان پر اجلاس، استنبول کی کارروائی کا قلب ایشیاء وزارتی سطح کا تیسرا اجلاس ہے۔ جس میں 14پڑوسی ممالک اور دیگر 16ممالک شرکت کررہے ہیں۔ 2014ء میں افغانستان سے امریکہ کی زیر قیادت ناٹو افواج کے انخلا کے پیش نظر اس اجلاس کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔

Threat of cross-border terrorism is Afghanistan's greatest challenge

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں