عراق صوبائی انتخابات میں نوری المالکی اتحاد کو سبقت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-27

عراق صوبائی انتخابات میں نوری المالکی اتحاد کو سبقت

عراقی وزیراعظم نوری المالکی کے اتحاد نے اس ہفتہ کے آواخر میں منعقدہ صوبائی انتخابات میں دارالحکومت بغداد کے بشمول منجملہ 12 صوبوں میں سے 8 صوبوں میں سبقت حاصل کرلی ہے۔ ابتدائی نتائج میں آج یہ دکھایا گیا ہے۔ مالکی کے ایک حلیف نے بھی نجف میں کامیابی حاصل کی جس سے 9 ویں صوبہ میں بھی ان کو سبقت حاصل ہوگئی ہے۔ مالکی کی زیر قیادت شیعہ مملکت کے قانونی اتحاد کی جانب سے نتائج کے 80فیصد پر مبنی شاندار مظاہرے سے 2014ء میں منعقد شدنی پارلیمانی انتخابات سے قبل ان کا موقف انتہائی مضبوط ہوگیا ہے جب کہ انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایک اکثریتی حکومت تشکیل دی جائے۔ عراقی سیاسی مسلکی خطوط پر منقسم ہے جب کہ مالکی کی حکومت شیعہ، سنی مسلمانوں اور نسلی کردوں کے درمیان اقتدار کی ساجھیداری کس طرح کی جائے، اس مسئلہ پر ایک بحران میں ہے جن کا شمال میں ان کا اپنا خود مختار علاقہ ہے۔

Iraq PM's coalition leads in eight of 12 provinces after vote

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں