بنگلہ دیش - منہدمہ عمارت کے مہلوکین کی تعداد 300 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-27

بنگلہ دیش - منہدمہ عمارت کے مہلوکین کی تعداد 300

بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں منہدمہ 8منزلہ عمارت کے مہلوکین کی تعداد آج 300 تک پہنچ گئی۔ دریں اثناء بچاؤ کارکن مضافاتی علاقہ میں کئی ٹن وزنی ملبے کے نیچے آخری بچ جانے والے افراد کی تلاش کررہے ہیں۔ آتش فرو عملہ کے ایک عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ تاحال ہم نے 300نعشیں برآمد کرلی ہیں اور تقریباً 2100 افراد کوزندہ بچالیا گیا ہے۔ اب ہم رانا پلازہ کے ملبہ میں امکانی بچ جانے والوں کی تلاش کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ کنکریٹ کے ملبہ میں کم ازکم 24افراد کے زندہ بچ جانے کی توقع ہے جبکہ بچاؤ کارکن مہلوکین کی نعشوں کو نظر انداز کرتے ہوئے زندہ افراد کو بچانے کی کوششیں عمل میں لارہے ہیں۔ سرکاری عہدیداروں نے صبر و تحمل کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بھاری آلات کے ساتھ تیزی سے بچاؤ کاروائیوں کے موجودہ مرحلہ پر اقدامات کے نتیجے میں تباہ شدہ ڈھانچے میں جنبش ہوسکتی ہے اور اس سے زندہ بچ جانے والوں کیلئے خطرہ ہوسکتا ہے۔ ملک کے بدترین انہدامی واقعہ کے بیشتر مہلوکین بنگلہ دیش کی کلیدی برآمداتی آمدنی پیدا کرنے والے ملبوسات صنعت سے تعلق ہے۔ جبکہ عمارت میں 300 دوکانوں، ایک خانگی بنک کی برانچ کے علاوہ ملبوسات کی 5یونٹس بھی موجود تھپے۔ بنگلہ دیش میں ملبوسات کی صنعت بڑی تیزی سے فروغ پذیر ہے جبکہ کئی سالوں سے یہ صنعت آتشزدگی کے واقعات اور دیگر حادثات سے پریشان ہے۔ 2شیر خوار بچے جو یہاں مندمہ 8منزلہ عمارت کے ملبہ میں پیدا ہوئے تھے انہیں کرشماتی طورپر ان کی ماؤں کے ساتھ بچالیا گیا۔ بنگلہ دیش کے آتش فرو عملہ کے عہدیدار نے آج یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایاکہ حاملہ خواتین ملبوسات فیکٹری کے ان متعدد ورکرس میں شامل تھیں جو ڈھاکہ کے مضافاتی علاقہ میں رانا پلازا کے کانکریٹ ملبہ میں پھنس کر رہ گئے تھے۔ انہوں نے بتایاکہ ملبہ میں دو شیر خوار بچوں کی پیدائش کی اطلاع ملی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ بچے اور ان کی مائیں ان 2348افراد میں شامل ہیں جنہیں بچالیا گیا ہے۔

Bangladesh rescuers dig deeper as death toll passes 300

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں