شامی کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال تشویشناک - اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-28

شامی کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال تشویشناک - اوباما

امریکی صدر بارک اوباما نے کہاکہ شام میں بشارالاسد حکومت نے بڑی تعداد میں بے قصور عوام کو ہلاک کرکے خط فاصل پار کرلیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور دیگر متعلقہ مسائل نے لڑائی سے تباہ ملک کی صورتحال پر توجہ مرکوز کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ اوباما نے وائٹ ہاوز میں شاہ اردن شاہ عبداﷲ کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرے خیال سے کئی حوالوں سے ایک خط فاصل پار کرلی گئی ہے اور حکومت نے خود ہی اپنے لاکھوں بے قصور عوام کو ہلاک کیا ہے۔ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور بین الاقوامی برادری کے علاوہ پڑوسی ممالک کو اس سے لاحق خطرات اور کیمیائی ہتھیار دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے کے اندیشوں کے سبب ہم فوری طورپر اپنی توجہ اس پر مرموز کرنے مجبور ہوگئے ہیں کہ خطہ میں سکیورٹی کے علاوہ انسانی مسئلہ بھی ہے۔ وائٹ ہاوز کے اوول آفس میں دونوں قائدین کے درمیان بات چیت خصوصی طورپر شام کی صورتحال پر ہی مرکوز رہی۔ اوباما نے ایک دن قبل خیال ظاہر کیا تھا کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق ثبوت و شواہد کا حاصل ہونا ضروری ہے۔ آج انہوں نے بتایاکہ تصدیق کیلئے امریکہ اب اردن جیسے ممالک سے راست طورپر ثبوت اکٹھا کرنے کی مہم شروع کرے گا۔

Barack Obama warns Syria chemical arms a 'game changer'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں