مشہور مصور سید حیدر رضا کو پوما وبھوشن ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-21

مشہور مصور سید حیدر رضا کو پوما وبھوشن ایوارڈ

صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کئی ممتاز شخصیتوں بشمول صنعتکار آدی گوڈریج ، اولمپک میڈل جیتنے والے یو گیشور دت اور وجئے کمار، اداکار نانا پاٹیکر اور یزائنر ریتو کمار کو پدما ایوارڈس عطا کئے ۔ راشٹرا پتی بھون میں منعقدہ پرشکوہ تقریب میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہر فلوئڈ ڈائنمکس پروفیسر آر نرسمہا اورمشہور مصور سید حیدر رضا کو باوقار پدما وبھوشن ایوارڈ پیش کئے گئے ۔ پدمابھوشن پانے والوں میں پروفیسر ستیہ نادھم اٹلوری، ایرو اسپیس کے ماہر ڈاکٹر مہاراج کشن بھانگ، ممتاز بائیو میڈیکل ریسرچر و صنعت کار آدی گوڈریج اور کلاسیکی گلوکار استاد عبدالرشید خان شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر نند کشور شام راؤ، مراٹھی شاعر و ایڈیٹر منگیش پڈگاؤنکر، اے ایس پلے ، ڈاکٹر بی این سریش، بھرت ناٹیم ڈانسر ڈاکٹر سرو جاوید یا ناتھن بھی شامل ہیں ۔ سماجی طنزیہ نگارجسپال بھٹی اور اداکار راجیش کھنہ کو بعداز مرگ پدما بھوشن دیا گیا۔ راجیش کھنہ کی اہلیہ ڈمپل کپاڈیہ نے ان کی جانب سے ایوارڈ حاصل کیا۔ گذشتہ سال لندن اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ حاصل کرنے والی باکسر ایم سی میری کوم، طبعیات کے پروفیسر جو گیش چندر پاٹی بھی پدما بھوشن پانے والوں میں شامل ہیں لیکن وہ تقریب میں شرکت سے قاصر رہے ۔ پدما شری ایوارڈ یافتگان میں اداکار نانا پاٹیکر، فلم ساز رمیش سپی، لندن اولمپکس میں کشی کے مقابلوں میں کانسہ کا تمغہ حاصل کرنے والے یو گیشور دت، چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والے شوتر وجئے کمار اور ڈیزائنر ریتو کمار شامل ہیں ۔ پرنب مکرجی نے ریاضی داں متیندر اگروال، ممتاز کوہ پیما اور 48سال کی عمر میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پریم لتا اگروال، چھوٹی اشیاء پر پینٹنگ کے ماہر ایس شا کر علی، ماہر طبعیات ایم ورما، سنیما ٹو گرافر پوردا کشور کو بھی پدما شرعی ایوارڈ دئیے ۔

Syed Haider Raza gets Padma Vibhushan award

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں