کم عمر لڑکی عصمت ریزی واقعہ - دہلی میں زبردست احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-21

کم عمر لڑکی عصمت ریزی واقعہ - دہلی میں زبردست احتجاج

پانچ سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کے واقعہ پر برہم عوام کی بڑی تعداد نے آج دہلی پولیس ہیڈ کوارٹرس، مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے کی رہائش گاہ اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (ایمس) کے روبرو مظاہرہ منظم کیا اور پولیس پر خواتین کے تحفظ میں ناکامی کا الزام لگایا۔ مظاہرین میں سماج کے تمام طبقات کے افراد شامل تھے ۔ لوک راج سنگھٹن اور نیا دور پارٹی کے ارکان پر مشتمل ایک گروپ نے بھی شنڈے کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے سونیا گاندھی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا۔ حال ہی میں قائم عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد آج صبح شنڈے کی قیام گاہ ایمس اور پولیس ہیڈ کوارٹرس کے روبرو جمع ہونا شروع ہوئی۔ ایک عہدیدار نے بتایاکہ مظاہرین سے نمٹنے کوئی خاص انتظام نہیں کیا گیا۔ پولیس کے رویہ اور حکومت کے ناقص انتظام کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے احتجاجیوں سے بدسلوکی بالخصوص ایک خاتون احتجاجی کو تھپڑمارنے کے واقعہ میں پولیس عہدیداروں کے خلاف سخت کار روائی کا مطالبہ کیا۔ اس سلسلہ میں پہلے ہی اے سی پی اور تحقیقاتی عہدیدار کے بشمول 3پولیسں عہدیداروں کو معطل کیا گیا ہے ۔

Furious protests in Delhi over 5-year-old's rape

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں