سابق صدر مشرف 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-21

سابق صدر مشرف 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں

پاکستان کے سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف جن پر بغاوت کا الزام ہے آج وہ یہاں کی انسداد دہشت گردی عدالت میں حاضر ہوئلے جہاں سے انہیں 14روزہ عدالتی تحویل میں دیدیا گیا۔ جیل کے بجائے انہیں ان کے وسیع و کشادہ فارم ہاوز میں حراست میں رکھا جائے گا جسے ذیلی جیل قرار دیا گیا ہے ۔ 69 سالہ مشرف نے پولیس ہیڈ کوارٹرس میں رات حراست میں گذاری جنہیں انسداد دہشت گردی عدالت جج کوثر عباس زیدی کے اجلاس پر پیش کیا گیا جبکہ اس موقع پر بدنظمی کے مناظر دیکھے گئے جس میں قانون دانوں نے سابق صدر کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے ان کے حامیوں کے ساتھ ہا تھا پائی بھی کی۔ سنجیدہ دکھائی دینے والے مشرف اپنی اسپورٹ یوٹیلیٹی وہیکل سے عدالت تک پیدل ہی مختصر فاصلہ طئے کرتے ہوئے پہنچے ۔ ان کے شخصی محافظیں اور متعدد سکیورٹی ملازمین انہیں گھیرے میں لئے ہوئے تھے ۔ عمارت کی پہلی منزل پر واقع کمرہ عدالت میں داخل ہونے سے قبل انہوں نے اپنے حامیوں کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور انہیں سلام کیا۔ کسی کو بھی ان کے قریب آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ عدالت سے روانگی سے قبل بھی مشرف نے ہاتھ ہلا کر اپنے حامیوں کو اشارہ کیا۔ 4مئی تک جج نے انہیں عدالتی تحویل میں دیدیا ہے ۔ ایک دن قبل انہیں 2007ء میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے 60 سے زائدججوں کو محروس رکھنے کی پاداش میں بغاوت کے الزام کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ کی سہ رکنی بنچ تشکیل دی گئی ہے تاکہ ان درخواستوں کی سماعت کی جائے جن کے ذریعہ دستور کو تہہ و بالا کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کرنے کی پاداش میں مشرف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ شروع کرنے کی ہدایت حاصل کی جائے ۔ زیدی نے فیصلہ کے اعلان سے قبل اسے مختصر وقفہ کیلئے محفوظ رکھا۔

Pervez Musharraf remanded in 14-day judicial custody

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں