سعودی عرب میں ہندوستانیوں کا روزگار - کیرالہ وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-01

سعودی عرب میں ہندوستانیوں کا روزگار - کیرالہ وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی

کیرالا کے وزیراعلیٰ اومن چنڈی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں نطاقات(وطن کے لوگوں کو روزگار) پالیسی سے وہاں کام کررہے ملیالی تارکین وطن کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کل شام یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سعودی عرب میں جولائی 2009ء کو جو نطاقات قانون نافذ ہواتھا اس کی رو سے لازمی ہے کہ جس بھی ادارے میں 10سے زیادہ ملازمین ہیں وہاں 10فیصد نوکریاں ہم وطن سعودیوں کو دی جائیں۔ اس وقت اس قانون پر عمل کیا جارہا ہے اور مارچ 2013 تک اس پر عمل ہونا ہے مگر فی الحال اس میں کچھ ترمیم کی گئی ہے۔ اب یہ تبدیلی کی گئی ہے کہ جس ادارے میں 10 سے کم ملازم ہیں وہاں کم ازکم ایک سعودی کو نوکری دی جائے اور ترمیم شدہ قانون کے نفاذ کیلئے کوئی معیاد مقرر نہیں کی گئی ہے۔ ایسے میں کوئی فوری بحران نہیں ہے اور چونکہ ہندوستان کے روایتی طورپر سعودی عرب کے ساتھ اچھے دوستانہ تعلقات ہیں اس لئے وہ ان سے اپنی بات منواسکتا ہے اور خوشی اسلوبی سے کوئی حل نکالا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ سعودی عرب میں ملیالی تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس معاملہ پر وزیراعظم کیرالا سے تعلق رکھنے والے کابینی وزراء اے کے انٹونی، ویلاروی، ای احمد نیز امور خارجہ کے وزیر سلمان خورشید سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور حوصلہ افزا بات چیت ہوئی ہے۔ سعودی عرب میں ہندوستانی سفارت خانہ کے افسران سے بھی بات ہوئی ہے اور وہ ہندوستانی کی تشویشات سے سعودی عرب کی انتظامیہ کو واقف کرارہی ہے۔

Kerala CM concerns over jobs of indians in saudi arabia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں