عبدالحمید بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-23

عبدالحمید بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر عبدالحمید کو با اتفاق آراء ملک کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر قاضی رقیب الدین احمد نے اس بات کا اعلان کیا۔ عبدالحمید بنگلہ دیش کے 20ویں صدر ہوں گے جبکہ 20مارچ کو صدر ضل الرحمن کے انتقال کے بعد اس مخلوعہ جائیداد پر ان کا انتخاب عمل میں آیا۔ کل حکمراں عوامی لیگ پارٹی پارلیمانی پارٹی نے با اتفاق آراء عہدہ صدارت کیلئے عبدالحمید کو نامزد کیا تھا۔ وزیراعظم شیخ حسینہ نے پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کے بعد پارلیمانی دفتر میں حمید سے ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ عوامی لیگ کے جنرل سکریٹری اور مقامی حکومت کے وزیر سید اشرف الاسلام و چیف وہپ لشاہد بھی موجود تھے۔ چیف الیکشن کمشنر احمد جو انتخابی عہدیدار بھی ہیں انہوں نے حمید کے بحیثیت صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا جبکہ جلیل القدر عہدہ کے وہ واحد امید تھے۔ جمہوریہ بنگلہ دیش کے دستور میں اس بات کی صراحت کردی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو صدر کے عہدہ کے مخلوعہ ہونے کے بعد اندرون 90ایام دوسرے صدر کا انتخاب عمل میں لانا ہوگا۔ پارلیمنٹ کے ارکان کھلی رائے دہی کے ذریعہ بنگلہ دیش میں صدر کا انتخاب کرتے ہیں۔

Abdul Hamid elected Bangladesh President uncontested

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں