سماج وادی پارٹی کا انتخابی نعرہ - ایک بوتھ 100 یوتھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-18

سماج وادی پارٹی کا انتخابی نعرہ - ایک بوتھ 100 یوتھ

اترپردیش میں نوجوانوں کے زور پر مکمل اکثریت کی حکومت بنانے کے حوصلے سے لبریز سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں اسی نسخے کے تحت "ایک بوتھ سو یوتھ" کا نعرہ دیتے ہوئے پارٹی سے زیادہ سے زیادہ نوجوان طبقے کو پارٹی سے جوڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو اور وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی موجودگی میں پارٹی کی چاروں اہم تنظیموں کی آج یہاں منعقدہ میٹنگ میں لوک سبھا انتخابات میں ریاست کی کل 80 سیٹوں میں سے کم ازکم 60 پر جیت حاصل کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا۔ انہوں نے چاروں یوتھ تنظیموں کو پھر سے بحال کرنے کا بھی اعلان کیا۔ سماج وادی پارٹی کے صدر نے کہاکہ کم ازکم 60 سیٹیں جیتنے پر بھی مرکزی حکومت پر سماج وادی پارٹی کا دباؤ رہے گا اور کسانوں، مزدوروں اور اقلیتوں کا بھلا ہوگا۔ اس کیلئے خاص طورپر زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو پارٹی سے جوڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ "ایک بوتھ پر سو یوتھ" تیار کرنا ہوگا تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈلوائے جاسکیں۔ تقریباً 4گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ میں مسٹر ملائم سنگھ یادو نے لوک سبھا انتخابات میں 60سیٹوں پر جیت حاصل کرنے کی باریکیاں بتائیں۔

Samajwadi Party election slogan a booth 100 youth

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں