کرناٹک اسمبلی انتخابات میں ایس ڈی پی آئی کے جملہ 24 امیدوار میدان میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-18

کرناٹک اسمبلی انتخابات میں ایس ڈی پی آئی کے جملہ 24 امیدوار میدان میں

5 مئی کو ہونے والے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں سوشیل ڈیمو کرٹک پارٹی آف انڈیا نے جملہ 24 امیدوار میدان میں اتار ے ہیں۔اپنی جاری کردہ پریس ریلیز میں پارٹی نے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں ایس ڈی پی آئی اور بہوجن سماج پارٹی کے درمیان انتخابی سمجھوتہ ہوا ہے۔پارٹی کے قومی صدر اے سعید کی جانب سے 24 امیدواروں کو انتخابات میں حصہ لینے کی منظوری ملی ہے۔پارٹی نے اپنے ریلیز میں کہا ہے کہ جتنے بھی امیدوار ایس ڈی پی آئی نے میدان میں اتارے ہیں، وہ سب کے سب تعلیم یافتہ ، با اخلاق ہیں۔ پارٹی نے جن مقامات میں اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں، ان کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہے۔پلی کیشی نگر حلقہ سے ہیما لتا، نرسمہا راجہ حلقہ سے عبد المجید، چامراج پیٹ حلقہ سے مولانا عثمان بیگ، سروجنا نگر حلقہ سے ڈاکٹر محبوب شریف، ہبال حلقہ سے سید فخر الدین، چیک پیٹ حلقہ سے مجاہد پاشا، بیجاپور حلقہ سے ڈاکٹر محمد، چامراجہ حلقہ سے پروفیسر شبیر مصطفی ، کاپو حلقہ سے عبد الحکیم، منگلور جنوب حلقہ سے عبدا لجلیل، بنتوال حلقہ سے اڈوکیٹ عبدالمجید، منگور شمال حلقہ سے ابوبکر کولائی، منگلور حلقہ سے اکرم حسن، مودیبدری حلقہ سے اسماعیل انجینئر، سللیا حلقہ سے کوسپا، پتور حلقہ سے کے اے صادق، ٹمکور حلقہ سے صادق جمیل، شیموگہ حلقہ سے کے بی بشیر، ہاسن حلقہ سے صوفی ابراہیم، گلبرگہ شمال حلقہ سے عبدا لرحیم، ویراج پیٹ حلقہ سے عثمان ، رام نگرم حلقہ سے فیروز علی خان، ہنسور حلقہ سے کرن کمار، اور منڈیا حلقہ سے محمد طاہر کو پارٹی امیدوار کے طور پر انتخابی میدان میں اتار گیا ہے۔

24 candidates of SDPI in karnataka assembly

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں