مودی کے کلین چٹ کے خلاف ذکیہ جعفری درخواست - ایس۔آئی۔ٹی مخالفت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-25

مودی کے کلین چٹ کے خلاف ذکیہ جعفری درخواست - ایس۔آئی۔ٹی مخالفت

گجرات فسادات میں ایس آئی کے ذریعہ مودی کو کلین چٹ دینے کے خلاف داخل کی گئی ذکیہ جعفری کی پٹیشن پر بدھ کو مقامی عدالت میں سماعت ہوئی جہاں تفتیشی ٹیم نے اس کے سختی کے ساتھ مخالفت کی۔ احتجاجی عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے ایس آئی ٹی کے وکیل نے میٹرو پولٹین مجسٹریٹ بی جے گناترا سے کہاکہ "جعفری کی جانب سے جو عرضی داخل کی گئی ہے وہ 5,4 افراد کی ذہنی اپچ یا تحریر کردہ فکشن ہے جس کے مشمولات سے ذکیہ جعفری خود بھی واقف نہیں ہیں۔ وکیل نے پٹیشن کی مخالفت میں یہ تک کہہ دیا کہ "یہ کوئی شکایت نہیں بلکہ ردی کی ٹوکری میں پھینکنے کے قابل کاغذا کا ایک ٹکڑا ہے"۔ انہوں نے کہاکہ شکایت میں جو مواد ہے وہ مابعدگودھرا فسادات کی جانچ کرنے والے ناناوتی کمیشن میں پیش کردہ ایک حلف نامہ سے براہ راست لیا گیا ہے۔ ان کے مطابق عرضی گذار نے کسی ثبوت کا حوالہ نہیں دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ عالت کو یہ شکایت مسترد کردینی چاہئے۔ عدالت نے بدھ سے روزانہ کی بنیاد پر ذکیہ جعفری کی پٹیشن پر سماعت شروع کردی ہے۔ ایس آئی ٹی کے وکیل جمعرات کو بھی اپنی بحث جاری رکھیں گے۔

SIT opposes Zakia Jafri's petition on clean chit to Narendra Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں