کرناٹک انتخابات - کانگریس کا انتخابی منشور جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-25

کرناٹک انتخابات - کانگریس کا انتخابی منشور جاری

کرناٹک میں ایک اقتدار میں واپسی کیلئے پوری شدت سے کوشاں کانگریس نے آج اپنا انتخابی منشور جاری کیا۔ اس کے علاوہ 5مئی کے اسمبلی انتخابات کیلئے سماج کے تقریباً تمام طبقات کو رجھانے کیلئے رعایتوں کا وعدہ کیا۔ کرناٹک میں اقتدار کے نمایاں دعویداروں میں سے ایک کانگریس پارٹی اپنا انتخابی منشور سب کے بعد لے کر آئی ہے جس میں اس نے سب سے اہم وعدہ یہ کیا ہے کہ غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گذارنے والے خاندانوں کو ہر ماہ ایک روپیہ کلو کی قیمت پر تیس کلو چاول فراہم کیا جائے گااور درج فہرست ذاتوں؍قبائل دیگر پسماندہ طبقات اور خواتین کو ایک بار قرض کی معافی دی جائے گی۔ انتخابی منشور سینئر کانگریس لیڈر اور وزیر دفاع اے کے انٹونی، کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر جی پرمیشور نے جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ کانگریس صاف ستھری حکومت اور لائق قیادت فراہم کرنے کے قول و قرار کی پابند ہے۔ مسٹر انٹونی نے اپنے خطاب میں اس اعتماد کااظہار کیا کہ اگر پارٹی الیکشن جیت کر اقتدار میں واپس آجائے گی تو کرناٹک کی شوکت رفتہ بحال کردی جائے گی اور اسے ترقی کے حوالے سے ایک ماڈل ریاست میں تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ صدر کانگریس سونیا گاندھی اس معاملہ میں قول و قرار کی اتنی پابند ہیں کہ انہوں نے معیاد بند طریقے سے انتخابی وعدوں پر عمل درآمد کی نگرانی کیلئے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل کردی ہے۔ کانگریس کے انتخابی منشور میں معاشرے کے تمام طبقات کااحاطہ کیا گیا ہے اور کسانوں کو اس کا یقین دلایا گیا ہے کہ ریاستی سطح کاایک قانونی زرعی قیمت کمیشن بنایا جائے گا۔ کانگریس نے اس کا بھی یقین دلایا ہے کہ کسانوںکو 75فیصد سبسیڈی فراہم کی جائے گی تاکہ آبپاشی کے لئے سولر پمپ کے ساتھ دس بی ایچ پی کے پمپ لگاسکیں۔

Promises galore in Congress manifesto for Karnataka polls

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں