مصر کی جامعہ ازہر میں سمیت غذا سے 500 طلبا متاثر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-03

مصر کی جامعہ ازہر میں سمیت غذا سے 500 طلبا متاثر

مصر کے جامعہ ازہر میں سمیت غذا کا واقعہ پیش آیا جس سے 500 مصری طلباء متاثر ہوئے۔ یہ سرکردہ مرکزی اسلامی درسگاہ ہے۔ متاثرہ طلباء کو دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاج و تشدد بھڑک اٹھا۔ حکام کے خلاف برہم طلباء نے احتجاجی مظاہرے کئے۔ یونیورسٹی کے ہاسٹلس میں ناقص انتظامات اور لاپراہی کے خلاف برہمی ظاہر کرتے ہوئے طلباء کو دواخانوں میں شریک کیا گیا ہے۔ طلباء یونین کے ایک رکن عبدآ عبدالمطلب نے الاحرام اخبار کو بتایاکہ کل ہاسٹل میں سربراہ کئے گئے کھانے کے بعد طلباء قئے و دست کرنے لگے۔ کھانا کھانے کے وران پہی طلباء نے کھانے میں بو آنے اور اس کا پکوان غیر معیار ہونے کا نوٹس لیاتھا۔ شام 6بجے کے قریب سمیت غذا سے متاثر درجنوں طلباء کودواخانے میں شریک کیاگیا۔ جامعہ الازہر کے مفتی اعظم شیخ احمد لطیب نے اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے صدر کو ہدایت دی کہ وہ ہاسٹلوں کے باورچی خانہ میں پکوان کے انتظامات کا جائزہ لیں۔ یونیورسٹی ہیڈ کوارٹرس پر طلباء کی بھاری تعداد جمع ہوگئی اور مفتی اعظم کے ہیڈ کوارٹر کی طرف مارچ کیا۔ طلباء نے میس میں سمیت غذا کیلئے ذمہ دار یونیورسٹی کے عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس احتجاج کے دوران طلباء اور ہاسٹل کے عملہ کے دوران پرتشدد جھڑپیں بھی ہوئیں۔ بعض احتجاجی طلباء نے یونیورسٹی سربراہ کے استعفی کا مطالبہ کیا اور اسٹوڈنٹ یونین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے واقعہ کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ یہ یونیورسٹی مسجد الازہر سے تعلق رکھتی ہے جو دنیا کی سب سے قدیم اور سنی مسلمانوں کی درسگاہ ہے۔

Food poisoning at Egypt's Azhar University triggers public outrage

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں