Pervez Musharraf out of Pakistan election race
پرویز مشرف کے سیاسی عزائم پر ضرب لگاتے ہوئے پاکستانی الیکشن ٹریبونل نے سابق فوجی حکمران کو اس واحد پارلیمانی حلقہ سے بھی مقابلہ کرنے سے روک دیا جہاں سے ان کی پرچہ نامزدگی کو قبول کرلیا گیا تھا۔ اس طرح مشرف انتخابی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ قبل ازیں سابق صدر کے پرچہ جات نامزدگی کو حلقہ چترال سے قبول کرلیا گیا تھا لیکن الیکشن ٹریبونل نے اس نشست سے بھی ان کی امیدواری کو مسترد کردیا ہے۔ قبل ازیں آج دن میں دیگر 2 الیکشن ٹریبونلس نے مشرف کو صوبہ پنجاب کے اسلام آباد اور قصور حلقوں سے مقابلہ کرنے سے نا اہل قرار دیا جبکہ ایک دن قبل کراچی سے ان کے پرچہ نامزدگی کے استرداد کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی تھی اس طرح سابق فوجی حکمران کی پارلیمنٹ کی 4 حلقوں میں سے کسی بھی حلقہ سے امیدوار بننے کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔ ہائی کورٹ کے ججوں پر مشتمل ٹریبونلس نے اسلام آباد اور قصور میں قومی اسمبلی کی 2 نشستوں کیلئے مشرف کے پرچہ جات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلوں کو برقرا ررکھا ہے۔ ایک دن قبل ایک اور الیکشن ٹریبونل نے جنوبی بندرگاہی شہر کے پارلیمانی حلقہ سے مشرف کے پرچہ جات نامزدگی کو مسترد کرنے کے خلاف ان کی اپیل خارج کردی تھی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں