سونے کی قیمت میں 1160 روپے کی گراوٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-17

سونے کی قیمت میں 1160 روپے کی گراوٹ

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسری مرتبہ بڑی گراوٹ کے ساتھ فی 10فرام قیمت 1160 روپے کی مزید کمی ہوئی جس کے بعد آج زرد دھات قومی دارالحکومت میں 26,440 روپے فی 10گرام پر فروخت ہوئی۔ عالمی مارکٹ میں سونے کی قیمت میں گراوٹ کا ہندوستانی بازار پر بھی اثر دیکھا جارہا ہے۔ چاند کی قیمت میں 1875 روپے کی گراوٹ آئی اور 46,125 روپے فی کلو فرام پر فروخت ہوئی۔ سونے کی موجودہ قیمت فروری 2011ء کے مطابق ہوگئی ہے۔ اسی دوران گوہاٹی سے موصولہ اطلاع کے مطابق سونے کے ایک بیوپاری نے بازار کے انحطاط سے پریشان ہوکر خودکشی کرلی۔ ذرائع نے بتایاکہ سندیپ مالولکٹوکیہ علاقہ میں اپنی دکان کے سیلنگ فیان سے لٹکتا ہوا پایا گیا۔ اُس کی نعش کے قریب ایک خودکشی نوٹ پایا گیا جس پر جوہری نے کاروباری نقصانات برداشت نہ کرتے ہوئے یہ انتہائی قدم اٹھانے کا اعتراف کیا۔

Gold plummets by Rs 1,160 to Rs 26,440

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں