افغانستان کے ساتھ سرحدی چوکی تنازعہ حل کر لیا گیا - پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-17

افغانستان کے ساتھ سرحدی چوکی تنازعہ حل کر لیا گیا - پاکستان

پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ افغانستان سے متصل سرحد پر چوکیوں کی تعمیر پر پیدا شدہ تنازعہ خوش اسلوبی سے حل کرلیا گیا ہے۔ پاکستانی فوج کے ادارے ’’آ’ی ایس پی آر ،، کی جانب سے جاری کئے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان نیشنل آرمی کے ڈائرکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل افضل امان کی سربراہی میں ایک وفد نے پاک فوج کے ڈی جی ملٹری آپریشنز اشفاق ندیم احمد کے ساتھ ملاقا ت کی۔ بیان کے مطابق ملاقات میں سرحدی معاملات پر تعاون میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں مہمند ایجنسی میں چوکیوں کی تعمیر سمیت و دیگر سرحدی معاملات خوش اسلوبی سے طئے پاگئے ہیں اور دونوں ممالک نے سرحدوں پر تعاون میں اضافے کیلئے اس نوعیت کی ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

Pak-Afghan border issue resolved

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں