پاکستان عام انتخابات - امیدواروں پر تنقیدوں کی بوچھار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-07

پاکستان عام انتخابات - امیدواروں پر تنقیدوں کی بوچھار

پاکستانی عام انتخابات میں انتہائی تجربہ کار اور مشہور و مقبول امیدواروں نے مقابلہ کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے جن میں سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف اور سابق کرکٹر عمران خان بھی شامل ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں میں تاہم ان کے حریفوں نے ان کے پرچہ نامزدگی کو چیلنج کیا ہے۔ جماعت اسلامی قائد نعمت اﷲ خاں کراچی کے اسی حلقہ سے امیدوار ہیں جہاں سے یہ پرویز مشرف نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ نعمت اﷲ خان نے سابق فوجی حکمراں کے پرچہ نامزدگی پر اعتراض کرتے ہوئے وضاحت کی کہ پرویز مشرف نے 2بار پاکستانی دستور العمل کی خلاف ورزی کی ہے اور حکومت کا تختہ الٹا ہے۔ نعمت اﷲ خان نے کراچی میں انتخابی حکام سے حلقہ نمبر 250 میں مشرف کی پرچہ نامزدگی کے ادخال پر اعتراض تحریری طورپر کیا ہے۔ راولپنڈی کے ایک حلقہ میں عمران خان کے پرچہ نامزدگی کو یہ کہہ کر نشانہ اعتراض بنایا گیا کہ سابق کرکٹ نے اپنی یادداشت می اینڈ مائی پاکستان میں شراب نوشی کا اعتراف کیا ہے۔ یہ اعتراض ایک مقامی باشندہ محمد حفیظ عباسی نے کیا۔ عباسی نے تحریری طورپر اعتراض کرتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ دستور العمل کی دفعات 62 اور 63 کی کھلی خلاف ورزی ہے اور عمران خان مقابلہ کے اہل نہیں۔ ریٹرننگ آفیسر نے عمران سے ان کے موقف کی وضاحت طلب کی ہے۔ لاہور میں ایک ریٹرننگ آفیسر نے ایک اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان کی نامزدگی قبول کرلی ہے۔

Pakistan general elections - candidates criticized

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں