اچھی حکمرانی کا فقدان - شہریوں کے لیے سلامتی و حقوق سے محرومی کے مترادف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-07

اچھی حکمرانی کا فقدان - شہریوں کے لیے سلامتی و حقوق سے محرومی کے مترادف

یہ ادعا کرتے ہوئے کہ اچھی حکمرانی غیر متزلزل ہونا چاہئے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہاکہ اچھی حکمرانی کا فقدان سماج میں کئی سنگین خامیوں کا بنیادی سبب ہے کیونکہ یہ شہریوں کو اپنی سلامتی اور اپنے حقوق سے محروم کردیتاہے۔ کرپشن ہمارے ملک کے جمہوری تانے بانے کیلئے خطرہ ہے جو تمام شہریوں کیلئے مساوات پر عمل کرنے کی کوششوں کو ناکام بنائے گا۔ مکرجی نے یہ بات کہی جبکہ وہ سی بی آئی کی گولڈن جوبلی تقاریب کے موقع پر یہاں 14 واں ڈی پی کوہلی میموریل لیکچر دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا "اچھی حکمرانی کی کمی کی سماج میں کئی سنگین کوتاہیوں کا بنیادی سبب کے طورپر شناخت ہوئی ہے۔ یہ شہریوں کو ان کی سکیورٹی اور ان کے سماج اور معاشی حقوق سے محروم کردیتاہے"۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ترقی لازمی طورپر تمام طبقات کی شمولیت کے ساتھ اور قابل تائید ہونا چاہئے۔ مکرجی نے کہا "غربت ہنوز لگ بھگ 30 فیصد ہے اور یہ ایسی چیز نہیں کہ ہم اس کے ساتھ مطمئن رہ سکتے ہیں۔ معاشی ترقی کے شماریات کی کوئی وقعت نہ رہ جائے گی اگر ہم سماج کے حاشہ بردار طبقات کی بہبود میں کامیاب نہ ہوتے ہیں"۔ انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت تغیر کی راہوں پر کھڑا ہے اور تبدیلی کے رجحان کو کھودینے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ مکرجی نے کہاکہ ہمیں کئی چیلنجوں کا سامنا ہے اور ان کا سامنا عزم اور استقلال کے ساتھ کرنا چاہئے۔ اور ان میں بنیادی سطح پر مسئلہ حکمرانی ہے۔ انہوں نے کہاکہ خدمات کی فراہمی کے نظاموں میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور صرف اچھی حکمرانی ہی اس مسئلے کا کوئی جواب فراہم کرسکتی ہے۔ "غریبوں کیلئے جو بھی مختص کیا جائے اگر ان تک اتنی ہی مقدار میں نہیں پہنچتاہے تو کرپشن اور نا اہلی اس کے دو بڑے اسباب ہیں"۔ مکرجی نے کہاکہ حکمرانی میں زیادہ شفافیت لانے کی سمت میں کئی اقدامات کئے گئے جن میں کرپشن کے خلاف یو این کنویشن کی توثیق، فینانشیل ایکشن ٹاسک فورس کی ممبر شپ کے علاوہ مختلف گوشوں میں رشوت خوری کے سدباب کیلئے قوانین شامل ہیں۔ 23 سالہ میڈیکل اسٹوڈنٹ کے گذشتہ دسمبر میں گینگ ریپ کا ذکر کرتے ہوئے مکرجی نے کہاکہ ناقص حکمرانی کی جڑ دراصل ہماری غفلت برائے تبدیلی ہے۔ چاہے یہ اسکیمات پر عمل آوری ہو یا اقدار کی تعمیل ۔۔۔۔۔ اب اخلاق چوکھٹے کو پھر سے بدلنے کا وقت آچکا ہے۔ اس موقع پر مکرجی نے پریسیڈنٹ پولیس میڈل برائے نمایاں خدمات سی بی آئی جوائنٹ ڈائرکٹر کیشوکمار، اسسٹنٹ ڈائرکٹر (انٹرپول) این ایس کھرایت، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جاوید سراج، انسپکٹر آر کے گور، اڈیشنل ایس پی رویندر سنگھ جگی اور انسپکٹر جیت سنگھ کو دئیے۔ انہوں نے ڈی پی کو ہلی ایوارڈ برائے بسٹ ڈیٹکٹیو کانسٹبل ایوارڈ بھارت بھوشن شرما متعین جموں کو دیا۔

Lack of good governance robs citizens of their security and rights

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں