امیدواروں سے غیر متعلقہ سوالات نہ کرنے کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-07

امیدواروں سے غیر متعلقہ سوالات نہ کرنے کی ہدایت

پاکستان کی ایک عدالت نے الیکشن عہدیداروں پر پابندی عائد کردی کہ وہ کاغذات نامزدگی کی جانچ کرتے وقت امیدواروں سے غیر متعلقہ اور غیر ضروری سوالات نہ کریں۔ ٹی وی کاروائیوں کی کئی دنوں کی کارروائیوں کے دوران امیدواروں سے کہا گیا کہ وہ قرآنی آیات کی تلاوت کریں اور دیگر ایسے ہی شخصی سوالات کئے گئے تھے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کل احکام جاری کئے کہ جبکہ عام تنقیدیں کی گئیں رنٹرننگ آفیسر نے غیر ضروری سوالات کئے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ کرنے والوں میں اکثریت تحت کی عدالتوں کے ججس کی ہے۔ اپنے حکم میں جسٹس شاہ نے رٹرننگ آفیسرس کو ہدایت دی کہ وہ کوئی چبھتے ہوئے سوالات نہ کریں اور نہ ایسے کوئی سوالات کریں جن کا کاغذات نامزدگی کے سوالات سے کوئی تعلق نہیں۔ ٹی وی کیمروں کے سامنے تنقیح اور جانچ کے دوران رٹرننگ آفیسر نے امیدواروں سے کہاکہ وہ اسلامی وابستگی کا ثبوت دیں اور اس مقصد کیلئے قرآنی آیات کی تلاوت کریں یا امیدوار نماز پڑھنے کے طریقے کی وضاحت کریں۔ مثال کے طورپر ایک عہدیدار نے ایک امیدوار سے سوال کیا کہ آپ کی دو بیویاں ہوں تو آپ کس طرح دونوں سے انصاف کرتے ہیں۔ ایک اور عہدیدار نے ایک مذہبی پارٹی کے امیدوار سے سوال کیا کہ میت کی تدفین سے قبل غسل کے طریقے بتائیں۔ اس طرح کے سوالات پر عام طورپر اعتراض کیا گیا اور ابلاغیہ والوں نے بھی اس کی خوب تشہیر کی۔ سیاسی پارٹیوں اور سیول سوسائٹی کے نمائندوں نے غیر متعلقہ سوالات پوچھنے پر اعتراض کیا۔ جسٹس شاہ نے اعتراض کیا کہ رٹرننگ عہدیدار غیر متعلقہ سوالات کرکے عدلیہ کو بدنام کررہے ہیں۔

Don't harass candidates, ROs ordered

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں