No signs of foreign missions leaving North Korea
اقوام متحدہ کے ترجمان مارٹن نسرکی نے بتایا کہ اقوام متحدہ شمالی کوریا سے اپنے عملے کے تخلیہ پر غور نہیں کررہا ہے۔ سیکریٹری جنرل بان کیمون کے ساتھ یورپ کا دورہ کررہے نسرکی نے کہا کہ اقوام متحدہ کا عملہ شمالی کوریا میں انسانی اور ترقیاتی سرگرمیوں میں مصروف رہےگا۔ اس وقت شمالی کوریا میں اقوام متحدہ کا 36 رکنی عملہ 7 مختلف اداروں کے تحت کام کررہا ہے' جس میں 21 مقامی افراد شامل ہیں۔ ان کی خدمات کرایہ پر حاصل کی گئیں ہیں۔ اقوام متحدہ کے ملازمین کل پیونگ یانگ میں ایک اجلاس میں شریک تھے جب شمالی کوریا نے غیر ملکی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے پر غور کرنے کا مشورہ دیا۔ شمالی کوریا کی حکومت نے غیر ملکی سفارت کاروں سے کہا کہ وہ تخلیہ پر غور کریں لیکن بیشتر ممالک نے اب تک اپنے ارکان عملہ کو واپس بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں