مسئلہ کشمیر پر پاکستان لشکر طیبہ کو استعمال کرنے کا خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-07

مسئلہ کشمیر پر پاکستان لشکر طیبہ کو استعمال کرنے کا خواہاں

کشمیر پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تصادم کے احیاء کے بڑھتے ہوئے امکان کے پیش نظر میں ایک امریکی جائزے میں انتباہ دیا گیا ہے کہ اسلام آباد پاکستان کے بھروسہ مند عسکری گروپوں جیسے لشکر طیبہ کی جانب سے مائل ہوسکتا ہے تاکہ وہ اپنے قول پر کاربند رہیں۔ گذشتہ دو دہوں سے لشکر طیبہ جو نومبر 2008ء میں ممبئی کے دہشت گردانہ حملوں کے پیچھے کار فرماتھی جس میں 166 افراد ہلاک ہوگئے تھے تیزی کے ساتھ پاکستان کی انتہائی مہلک اور بالواسطہ جنگ کرنے کی صلاحیت کے حامل ایک گروپ کے طورپر ابھری ہے۔ ویسٹ پوائنٹ، نیو یارک میں امریکی فوجی اکیڈیمی میں دہشت گردی سے مقابلہ کرنے والے مرکز کی جانب سے جاری کردہ 61 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں جو لشکر طیبہ کے جنگجو، بھرتی، ٹریننگ تعیناتی اور موت سے موسوم ہے بنیادی پر لشکر طیبہ اور پاکستانی سماج میں اس کی سالمیت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

Pakistan may use Lashkar-e-Taiba for proxy war in Kashmir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں