بوسٹن بم دھماکوں میں ہمارا کوئی رول نہیں - شمالی کوریا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-22

بوسٹن بم دھماکوں میں ہمارا کوئی رول نہیں - شمالی کوریا

شمالی کوریا نے ایک امریکی ویب سائٹ کے اس دعوعٰ کو مسترد کردیا کہ بوسٹن میں ہلاکت خیز دھماکوں میں اس کا رول ممکن ہے۔ شمالی کوریا نے اس رپورٹ کو پروپگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہیں۔ پیانگ پانگ کی کورین سنٹرل نیوز ایجنسی نے کہا کہ اگر شمالی کوریا کیلئے امریکہ پر ضرب لگانا ضروری ہوجائے تو خفیہ طور پر ایسی سنگین دہشت گردی کی راہ اختیار نہیں کی جائے گی۔ ورلڈ نٹ ڈیلی (ڈبلیو این ڈی) نے یہ دعوعٰ بھی کیا کہ کمیونسٹ ملک کے القاعدہ کے ساتھ روابط کی تاریخ موجود ہے اور اس کی ویب سائٹ پر پریشر کوکر بم بنانے کی تربیت بھی دی جاتی ہے۔ کے سی این اے نے اپنی ویب سائٹ پر اس دعوعٰ کو محض پروپگنڈہ قرار دیتے ہوئے القاعدہ کے ساتھ ربط و ارتباط سے انکار کیا۔ ویب سائٹ پر کہا گیا کہ شمالی کوریا کی شبیہہ بگاڑنے کیلئے ایسی جنون آمیز سازشیں رچی جاتی ہیں۔

N. Korea denies any tie to Boston bombing

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں