پاکستان کی کسی بھی منتخبہ حکومت سے تعاون کے لیے برطانیہ تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-21

پاکستان کی کسی بھی منتخبہ حکومت سے تعاون کے لیے برطانیہ تیار

پاکستان میں آنے والے انتخابات کے بعد جو بھی حکومت تشکیل پائے گی برطانیہ اس کے ساتھ کام کرنے تیار ہے ۔ اس بات کا اظہار برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کیا۔ ڈیلی ٹائمز نے برطانوی سفارتکار کے حوالہ سے بتایاکہ رواں سال بالخصوص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ پاکستان کی جمہوریت کی تاریخ میں آنے والے انتخابات ایک اہم سنگ میل ہوں گے ۔ کئی دہوں میں پہلی مرتبہ انتخابات منعقد ہورہے ہیں جبکہ ان حالات میں ایک شہری حکومت اور دوسری عوامی حکومت کے درمیان جمہوری خطوط پر اقتدار کی منتقلی عمل میں آئے گی۔ پاکستان میں 11مئی کو انتخابات منعقد ہورہے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ دولت مشترکہ کے ایک ساتھی ملک اور پاکستان کے دوست کی حیثیت سے ہم اس سال انتخابات کے مشاہدہ کے منتظر ہیں جو پاکستانی عوام کیلئے قابل قبول اور قابل یقین رہیں گے جن سے اس ملک میں جمہوریت کی برقراری کا عمل جاری ہو گا۔ تھامسن، ملکہ الزیبتھ دوم کی 87ویں سالگرہ تقاریب کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ جمعہ کو اسلام آباد میں تقاریب کا انعقاد عمل میں آیا جبکہ تقریباً ایک ہزار افراد نے ان تقاریب میں شرکت کی جن میں پاکستان کی عبوری حکومت کے نمائندہ کے علاوہ سیاسی جماعتوں ، فوج، شہری معاشرہ، میڈیا اور کاروباری اداروں کے نمائندے بھی شامل ہیں ۔ برطانوی ہائی کمشنر نے بتایاکہ برطانیہ پاکستان کی کسی بھی مخصوص سیاسی جماعت کی تائید نہیں کرے گا۔ اس کے بجائے وہ حقیقی جمہوری کار روائی پر ایقان رکھتا ہے ۔

Britain ready to work with any government in Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں