اردو اسکالرس اسوسی ایشن نظام آباد کا اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-24

اردو اسکالرس اسوسی ایشن نظام آباد کا اجلاس

ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی و ڈاکٹر محمد ناظم علی سرپرست اُردو اسکالرس اسوسی ایشن نظام آباد کی اطلاع کے بموجب شہر نظام آباد میں یونیورسٹی اور اعلیٰ تعلیم کی رہنمائی کے لئے قائم کردہ بزم اُردو اسکالرس اسوسی ایشن کا تیسرا ماہانہ اجلاس 27اپریل بروز ہفتہ شام 7-00بجے اُردو اکیڈیمی ہال احمدی بازار نظام آباد میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس کی صدارت جناب سید مجیب علی صاحب ڈائرکٹر کریسنٹ گروپ آف اسکولس و نالج پارک انٹرنیشنل اسکول کریں گے۔مہمان خصوصی کے طور پر آرٹس کالج عثمانیہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو سے وابستہ ڈاکٹر معید جاوید اسوسی ایٹ پروفیسر شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ڈاکٹر محمد ناظم علی آل احمد سروسر بہ حیثیت نقاد اور عزیز سہیل الطاف حسین حالی بہ حیثیت سوانح نگار موضوع پر تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔ ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی مختلف جامعات کے پی جی و پی ایچ ڈی انٹرنس امتحانوں کے اعلامیوں کے بارے میں تفصیلات پیش کریں گے۔ یوجی سی نیٹ کے آنے والے امتحان کی تیاریوں سے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔ اور پی جی فاصلاتی تعلیم کے مواقع کے بارے میں گفتگو کریں گے۔ ڈاکٹر معید جاوید اردو تحقیق کا عصری منظر نامہ پر اظہار خیال کریں گے اور اپنی شعری و نثری تخلیقات پیش کریں گے۔ سید مجیب علی صدارتی خطاب کریں گے۔ دیگر اسکالرس بھی اظہار خیال کریں گے۔اس موقع پر اسوسی ایشن کی جانب سے قائم کردہ ریسرچ لائبریری سے استفادے کے لئے اسکالرس کی رکنیت سازی بھی کی جائے گی۔ اس اجلاس میں پی جی داخلوں کے خواہش مند تمام طلباء ،ریسرچ اسکالرس اور اردو دوست احباب سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔

Meeting of urdu scholars association nizamabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں