کرناٹک بی۔جے۔پی حکومت ہر محاذ پر ناکام - راہل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-24

کرناٹک بی۔جے۔پی حکومت ہر محاذ پر ناکام - راہل

کانگریس کے قومی قائدین نے کرناٹک میں پارٹی کی انتخابی مہم کا آغازکیا۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی( آئی سی سی) کے نائب صدر راہول گاندھی نے الزام عائد کیا کہ کرناٹک میں بی جے پی کی 5سالہ معیاد میں اسکی کاکردگی صفر رہی۔ یہاں ایک بڑے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی حکومت نہ صرف ہر محاذ پر ناکام ہوگئی ہے بلکہ اس کے کئی قائدین بی جن میں وزراء بھی شامل ہیں کرپشن میں ملوث ہیں۔ ریاست کے عوام بی جے پی کی حکمرانی سے بیزار ہوچکے ہیں کیونکہ اس نے انہیں کئی مشکلات میں ڈالا اور عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں۔ راہول گاندھی نے الزام عائد کیاکہ بی جے پی نے 2008ء میں اقتدار پر آنے کے پہلے ہی روز سے اقتدار کا بے جا استعمال شروع کیا۔ انہوں نے تیقن دیا کہ اگر کانگریس کو اقتدار پرلایا گیا تو وہ ایک مستحکم حکومت فراہم کرے گی۔ انتظامیہ شفاف ہوگا اور کرپشن نیز اقتدار کے بیجا استعمال کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔ گاندھی نے کرناٹک کے رائے دہندوں سے وعدہ کیا کہ اگر کانگریس کو اقتدار پر لایا گیا تو وہ کرشنا طاس علاقہ میں عاجلانہ طورپر پراجکٹس مکمل کرنے کی کوشش کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ ایک طویل عرصہ قبل 10ہزار کروڑ روپئے کی لاگت سے یہ پراجکٹ شروع کیا گیا تھا مگر بی جے پی حکومت نے کام میں تیزی لانے کیلئے درکار فنڈس مہیا نہیں کئے۔

BJP's achievement in Karnataka is 'Zero' : Rahul Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں