ہندوستانیوں کے ووٹوں کے لیے ملائشیا کی سیاسی جماعتوں کی مہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-29

ہندوستانیوں کے ووٹوں کے لیے ملائشیا کی سیاسی جماعتوں کی مہم

ملایشیاء میں عام انتخابات سے پہلے جہاں 9لاکھ 50ہزار ہندوستانی نژاد شہری مقیم ہیں جن میں سے بیشتر ٹامل ہیں ، برسر اقتدار اور اپوزیشن پارٹیوں میں ان کے و وٹ کے حصول کیلئے سحت مسابقت جاری ہے ۔ برسر اقتدار اور اپوزیشن پارٹیاں دونوں مقبول ٹامل نغمے ، ورقئے اور آن لائن ویڈیوس شائع کر رہے ہیں ۔ دونوں پارٹیاں ہندوستانی نژاد رائے دہندوں کی تائید حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں کیونکہ جملہ 222 پارلیمانی نشستوں میں سے 60 نشستوں پر ہندوستانی نژاد رائے دہندے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں جو رائے دہندوں کی جملہ تعدادکا 10تا30فیصد ہے ۔ ہندوستانی نژاد ملایشیائی رائے دہندوں کی تعداد 9لاکھ 50ہزار ہیں جبکہ 5مئی کو مقرر عام انتخابات میں رائے دہی کے اہل رائے دہندوں کی تعداد 1کروڑ33لاکھ ہیں ۔ ہندوستانی نژاد رائے دہندوں کے و وٹوں کی اہمیت کا حال ہی میں احساس ہوا جبکہ وزیراعظم نجیب رزاق نے اعتراف کیا کہ ان کے و وٹ نمایاں اہمیت اور قدر و قیمت رکھتے ہیں ۔ پہلی بار ٹامل زبان میں بروچرس شائع اور تقسیم کئے گئے ہیں ۔ نجیب کے برسراقتدار اتحاد باریسان اور اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے پہلی بار ٹامل زبان میں انتخابی مہم چلائی جا رہی ہیں ۔

Malaysian politicians turn crooners to win votes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں