Prince Alwaleed calls for elections in Saudi Arabia
سعودی عرب کے کھرب پتی شہزادہ الولید بن طلال نے دارالسطنت سعودی عربیہ میں شاہی حکمرانی کی جگہ پارلیمانی انتخابات کرانے کی ضرورت پر زور دیا ہے جہاں ملک کے شاہ شوریٰ مشاورتی کونسل کے ارکان کے ناموں کا اعلان کرتے ہیں۔ یہ شوری مشاورتی کونسل اختیارات سے عاری ہوتی ہے۔ شہزادہ الولید سعودی عرب کے متمول ترین تاجر ہیں۔ وہ شاہ عبداﷲ بن عبدالعزیز کے بھتیجے ہیں۔ انہوں نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہاکہ خادم حرمین الشریفین نے جنوری میں کونسل کیلئے 30 خواتین کو مقرر کرکے نہایت ہی اہم فیصلہ کیا تھا لیکن اس سمت میں مزید اہم اقدامات کی ضرورت ہے۔ یہاں پر عام انتخابات کروائے جانے چاہئے۔ اس کیلئے تاریخی فیصلہ ضروری ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ سعودی عرب میں دو چیزیں ضروری ہیں۔ پہلی چیز انتخابات اور دوسری اختیارات۔ عالم عرب میں حالیہ اسلامی بہار کی لہر اٹھنے کے بعد سعودی عرب میں بھی اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا جارہا ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں