بنگلہ دیشی روزنامہ کے ایڈیٹر گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-12

بنگلہ دیشی روزنامہ کے ایڈیٹر گرفتار

بنگلہ دیش پولیس نے آج ایک بنگالی روزنامہ آمار دریش(میرا ملک) کے ایڈیٹر کو ملک میں مذہبی کشیدگی پر ورغلانے اور نظم و نسق میں خلل ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ اخبار اپوزیشن نواز ہے۔ پولیس نے بتایاکہ محمود الرحمن کو آج صبح کارواں بازار میں ان کے دفتر میں گرفتار کرلیاگیا۔ عینی شاہدین نے بتایاکہ سادہ لباس میں ملبوس پولیس عہدیداروں نے اخبار کے دفتر پر چھاپا مارا جہاں وہ 3ماہ سے رہائش پذیر ہیں۔ پولیس کے ایک ترجمان نے گرفتاری کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ انہیں کئی معاملات سے متعلق ثبوت ملنے کے بعد ہی حراست میں لیا گیا۔ ان پر ایک جج کی پرائیوسی میں مداخلت اور سائبر جرائم کا بھی الزام ہے۔ پوچھ تاچھ کیلئے ایڈیٹر کو ڈیٹکٹیو برانچ کے ہیڈ کوارٹرس لے جایاگیا۔ پولیس ترجمان نے یہ بھی بتایاکہ 59 سالہ محمود الرحمن کی گرفتاری کا فیصلہ کئی ہفتوں قبل ہوچکا تھا تاہم پولیس ثبوت اکٹھا کررہی تھی جس کے سبب گرفتاری میں تاخیر ہوئی۔

Bangladesh arrests editor of top pro-opposition daily

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں