وی۔ایچ۔پی گجرات کو 2015 تک ہندو ریاست قرار دے گی - توگاڑیہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-01

وی۔ایچ۔پی گجرات کو 2015 تک ہندو ریاست قرار دے گی - توگاڑیہ

وی ایچ پی 2015 تک گجرات کوایک ہندو ریاست قرار دے گی جس کی اگلے 2 سال میں ریاست کے تمام 18 ہزاردیہاتوںمیں موجودگی ہوگی۔ تنظیم کے لیڈر پروین توگاڑیہ نے آج یہ بات بتائی۔ وی ایچ پی کے انٹرنیشنل ورکنگ پریسڈنٹ توگاڑیہ نے ہندو سنگم پروگرام کیلئے جمع ہونے والے وی ایچ پی کے حامیوں کو بتایاکہ 2 سال کے عرصہ میں وی ایچ پی گجرات کے تمام 18 ہزار دیہاتوں میں اپنی موجودگی رکھے گی اور 2015ء میں ہم گجرات کو ایک ہندو ریاست قرار دیں گے۔ اس پروگرام کا اہتمام ہندوؤں کی سکیورٹی اور خو شحالی کے مقصد سے ایک نئی تحریک شروع کرنے کیلئے وشوا ہندو پریشد نے کیا تھا۔ ہندوؤں کی عدم سلامتی کے بعض واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے توگاڑیہ نے کہاکہ خوشحالی اور سلامتی کیلئے ہندوؤٍں کو خود اٹھ کھڑا ہونا چاہئے اور دھرم کے پابند، بیدار اور سرگرم ہندو بننا چاہئے۔

VHP will declare Gujarat a Hindu state by 2015: Pravin Togadia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں