سابق چیف جسٹس جگدیش شرن ورما کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-23

سابق چیف جسٹس جگدیش شرن ورما کا انتقال

ہندوستان کے سابق چیف جسٹس جے ایس ورما کا آج رات کئی اعضا کام ہوجانے کے باعث انتقال ہوگیا۔ جنہوں نے دہلی اجتماعی ریزی واقعہ کے پس منظر میں خواتین کے خلاف جرائم سے نمٹنے کیلئے ایک سخت قانون مدون کرنے والے پیانل کی قیادت کی تھی۔ ورما 80سال کے تھے۔ ویدانیا ہاسپٹل کے سینئر ڈاکٹر یاتم مہتا نے بتایاکہ ممتاز قانون داں نے رات 9:30 بجے اپنی آخری سانس لی۔ مہتا نے بتایاکہ انہیں جگر کی ناکامی اور پیٹ میں خون کے رساں کے ساتھ جمعہ کو دواخانہ لایا گیا تھا۔ جسٹس جگدیش شرن ورما نے قومی انسانی حقوق کمیشن کے صدرنشین کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔ وہ ہندوستان کے 27ویں چیف جسٹس تھے۔ انہوں نے 25مارچ 1997ء تا18جنوری 1998ء کو اپنی سبکدوشی تک خدمات انجام دیں۔ انہوں نے جون 1989ء میں سپریم کورٹ کے جج بننے کے بعد سے 470 کیسوں سے نمٹا تھا۔ 18 جنوری 1933ء کو پیدا ہونے والے ورما نے مدھیہ پردیش کے ستنا میں ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ 1955ء میں شعبہ قانون میں اپنا کیریر شروع کیا اور جون 1973ء میں مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جج بنے وہ جون 1986ء میں مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بنے اور ستمبر 1986ء سے وسط 1989ء تک راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

Jagdish Sharan Verma, India's former chief justice, died

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں