بنگلہ دیش اور ہندوستان کے مابین تاریخی تجارتی معاہدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-23

بنگلہ دیش اور ہندوستان کے مابین تاریخی تجارتی معاہدہ

بنگلہ دیش اور ہندوستان کے مابین باہمی تجارت کا اب تک کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ طئے پاگیا ہے۔ یہ ایک ارب ڈالرس سے زائد مالیت والا توانائی کا منصوبہ ہے۔ کوئلے سے 1320 میگا واٹ توانائی پیدا کرنے کے اس منصوبہ پر گذشتہ روز ڈھاکہ میں دستخط کئے گئے۔ توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ اگلے 5برسوں کے اندر ہندوستان کے تعانو سے بنگلہ دیش میں اس توانائی کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔ بنگلہ دیش میں اس توانائی کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔ بنگلہ دیشی وزیراعظم کے مشیر برائے امور توانائی توفیق الہیٰ چودھری نے بتایا کہ یہ بنگلہ دیش کی تاریخ کی ایک بہت بڑی سرمایہ کاری ہے۔ یہ ملکی اقتصادی نشونما کو تیز کرنے کیلئے (پانی سے پیدا ہونے والی بجلی کے بعد) توانائی کے حصول کا سستا ترین طریقہ ہے۔ بنگلہ دیشی وزیر خارجہ دیپو مونی کے بقول یہ پیشرفت خطے میں دونوں ممالک کے مابین بڑھتی ہوئی قربت اور تعاون کی عکاس ہے۔ گذشتہ روز مجموعی طورپر تین منصوبوں پر دونوں ممالک کے حکومتی نمائندوں نے دستخط کئے۔ پہلے منصوبے کے مطابق بنگلہ دیش۔ انڈیا فرینڈشپ پاور کمپنی کے تحت رامپال کے مقام پر پاور پلانٹ کا انتطام چلایا جائیگا۔ بقیہ دو منصوبے بجلی کی خرید کے معاہدے یا برقی کی خریدی کا معاہدہ اور علمدرآمدی معاہدے سے متعلق تھے۔ سرمائے کا 70فیصد حصہ بطور قرض حاصل کیا جائے گا جبکہ دیگر سرمائے کا نصف حصہ بنگلہ دیش کا سرکاری پاور ڈیولپمنٹ بورڈ اور ہندوستان کی NTPC فراہم کرے گی۔ بنگلہ دیشی حکومت نے ملک بھر میں تمام شہریوں تک بجلی پہنچانے کے منصوبے پاور فار آل 2021ء کے تحت ہندوستان کے ساتھ یہ معاہدہ کیا ہے۔ اس خواب کو پورا کرنے کیلئے ڈھاکہ حکومت کو کم ازکم 24ہزار میگا واٹ بجلی کی ضرورت پڑے گی۔ اس وقت بنگلہ دیش میں 6ہزار میگاواٹ کے قریب بجلی پیدا کی جارہی ہے جو محض نصف قومی ضروریات کو پورا کرپاتی ہے۔ حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بنگلہ دیش اور بھارت کے مابین 500 میگاواٹ بجلی کا ایک مصوبہ بھی زیر غور ہے۔ جس کے تحت ہندوستان سے بنگلہ دیش کیلئے ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کی جائے گی۔

Bangladesh Sign Power Deal With India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں