عراق میں مہلک بےچینی - کئی ٹی وی چینلز بشمول الجزیرہ معطل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-29

عراق میں مہلک بےچینی - کئی ٹی وی چینلز بشمول الجزیرہ معطل

عراق نے 10 سیٹلائٹس کے لائسنس معطل کر دئیے ہیں کیونکہ یہ چینلس "فرقہ واریت" کو فروغ دے رہے تھے ۔ ملک کے ذرائع ابلاغ رکھنے والے محکمہ نے کہاکہ ملک میں 5دن کے تشدد کے دوران 215 سے زیادہ افراد ہلاک ہونے کے یہ اقدام کیا گیا ہے ۔ خونریز بے چینی کا آغاز منگل کے دن ہوا تھا جبکہ فوج اور حکومت مخالف سنی عرب احتجاجیوں کے درمیان شمالی عراق میں خونریز جھڑپیں ہوئی تھیں اس سے اندیشے پیدا ہو گئے تھے کہ فرقہ وارانہ اختلافات جنہوں نے ماضی میں ملک کو بے حد متاثر کیا تھا اور لاکھوں افراد ہلاک کر دئیے گئے تھے دوبارہ پیدا ہو جائے گا۔ مواصلات ذرائع ابلاغ کمیشن کے اعلیٰ عہدیدار مجاہد ابوالحیل نے کہاکہ ہم نے چند سٹلائٹس چینل کے لائسنس معطل کر دینے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے تشدد اور فرقہ واریت کی حوصلہ افزائی کرنے والی زبان اختیار کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ سٹیلائٹس چینلس عراق میں اپنا کام اور اپنی سرگرمیاں ترک کر دیں گے ۔ وہ عراق کے واقعات کا احاطہ نہیں کر سکتے اور نہ ادھر ادھر گھوم سکتے ہیں ۔ جن سیٹلائٹس چینلس کے لائسنس معطل کئے گئے ہیں ان میں عالمی عرب کا سب سے اہم نشریاتی ادارہ الجزیرہ اور عراق کا صف اول کا چینل شرقیہ شامل ہیں ۔ وزیراعظم نوری المالکی نے ہفتہ کے دن کہا تھاکہ فرقہ وارانہ اختلافات عراق میں واپس آ گئے ہیں جبکہ اس کا آغاز اس علاقے کے دوسرے مقام پر ہوا تھا۔ انہوں نے کہاکہ پڑوسی ملک شام میں خانہ جنگی سے سنی مسلمان باغی صدر شام بشارالاسد کے خلاف صف آراء ہو گئے ہیں جو علوی فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں جو شیعہ فرقہ کا ایک ذیلی فرقہ ہے ۔ شام کی خانہ جنگی میں 70ہزار سے زیادہ ہلاک کئے جا چکے ہیں ۔

Iraq suspends Al-Jazeera and 9 Iraqi TV channels

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں