بحرین میں احتجاجی مظاہرے ، 22 سے زیادہ گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-29

بحرین میں احتجاجی مظاہرے ، 22 سے زیادہ گرفتار

بحرین میں 22 سے زیادہ مشتبہ افراد کو فوج پر حملوں اور احتجاجی مظاہروں کے دوران سڑکوں کی ناکہ بندی بشمول فارمولہ Iریس کے مقام کو جانے والی سڑک کی ناکہ بندی کے سلسلہ میں گرفتار کر لیا۔ گرفتاریاں شیعہ دیہاتوں میں عمل میں آئی اور ان کا تعلق گذشتہ فروری سے جاری تشدد کی کاروائیوں سے ہے ۔ پولیس کے ایک بیان میں کل دیر گئے بین اے اے سرکاری خبر رساں ادارہ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ احتجاجی مظاہروں میں سے ایک کے دوران پولیس نے 6 مشتبہ افراد کو گرفتارکر لیا جن پر شبہ ہے کہ وہ دیہات مقابہ میں جو دارالحکومت منامہ کے مغرب میں واقع ہے پولیس کی طلایہ گردی پارٹی پر حملہ میں ملوث تھے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج دیگر مشتبہ افراد کی تلاش میں مصروف ہے ۔ پولیس پر پٹرول بموں اور دھاتی سلاخوں سے حملے کرنے کے الزام میں دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس نے دائر کے علاقہ میں سڑکوں کی ناکہ بندی کرنے اور ٹائر نذر آتش کرنے کے شبہ میں 2 افراد کو ایرپورٹ کے قریب سے گرفتارکر لیا۔ 14اپریل کو جبکہ شیعہ احتجاجی مظاہرین نے 21 اپریل کو مقرر فارمولہ I گرانڈ پری ریس کی میزبانی بحرین کی جانب سے کرنے کے خلاف اپنے احتجاجی مظاہروں میں شدت پیدا کر دی ہے ۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ تمام گرفتاریاں کب کی گئیں ۔ شیعہ اپوزیشن الوقاف نے کہاکہ پولیس نے دھاوے کرتے ہوئے 14افراد کو گرفتارکر لیا ہے ۔

Bahrain arrests 22 over anti-govt protests comments

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں