ہندوستانی نژاد ماہر معاشیات کو باوقار امریکی ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-17

ہندوستانی نژاد ماہر معاشیات کو باوقار امریکی ایوارڈ

ہندوستانی نژاد ایک نوجوان امریکی ماہر معاشیات نے جس کا تعلق ہارورڈ یونیورسٹی سے ہے باوقار جان بیٹس کلارک میڈل جیت لیا ہے۔ اس ایوارڈ کو عام طورپر "بے بی نوبل" کے نام سے جانا جاتا ہے۔ امریکی صدر بارک اوباما نے گذشتہ برس اس شخص کی خدمات کی ستائش کی تھی۔ دہلی میں پیدا ہوئے راج چٹی ہارورڈ یونیورسٹی میں 2009ء سے شعبہ معاشیات کے پروفیسر ہیں، نے اس برس اس ایوارڈ کیلئے منتخب کیاگیا۔ یہ ایوارڈ40برس سے کم عمر والے ایسے امریکی ماہر معاشیات کو دیا جاتاہے جنہوں نے معاشیات کے شعبہ میں اہم رول ادا کیا ہو۔ اس ایوارڈ کو اس شعبہ کا انتہائی باوقار ایوارڈ تصور کیا جاتا ہے جب کہ نوبل انعام کے بعد یہ دوسرا سب سے بڑا ایوارڈ سمجھا جاتا ہے۔ 33 سالہ چٹی یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے اولین ہندوستانی نژاد شخص ہیں۔ امریکن اکنامک اسوسی ایشن آنرس اینڈ ایوارڈز کمیٹی نے کہاکہ راج ایک باصلاحیت نوجوان ماہر معاشیات ہیں اور ٹیکس پالیسی، سوشیل انشورنس اور ایجوکیشن پالیسی پر کام کررہے ہیں۔

Indian-Amercian economist Raj Chetty wins 'Baby Nobel'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں