بوسٹن دھماکوں کی تحقیقات جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-17

بوسٹن دھماکوں کی تحقیقات جاری

امریکی ریاست میساچوسٹس کے صدر مقام بوٹس میں میراتھن ریس کی اختتامی لائن کے قریب ہونے والے 2دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں۔ ان دھماکوں کے نتیجہ میں 3افراد ہلاک جبکہ ہسپتالوں میں کم ازکم144افراد زیر علاج ہیں جن میں 17کی حالت ابتر ہے اور 25کی انتہائی سنگین ہے۔ مریضوںمیں کم ازکم 8بجے بھی شامل ہیں۔ قانون نافذ کرنے والوں کے مطابق مہلوکین میں 8 سالہ ایک بچہ بھی شامل ہے۔ حکام کو شہر کے دو علیحدہ مقامات سے مزید 2 بم دستیاب ہوئے جو پھٹ نہیں سکے۔ ملک کے بیشتر بڑے شہروں بشمول نیویارک،لاس ایجنلس، شکاگو اور واشنگٹن میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ ایف بی آئی کے اسپیشل ایجنٹ انچارج رچرڈ ڈسلاؤ ریرس نے میڈیا کو بتایاکہ دھماکہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ میڈیا کی اطلاعات میں کہا گیا کہ پولیس کو ایک سیاہ فام شخص کی تلاش ہے جس کا دھماکہ سے تعلق ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں تحقیق کاروں نے پولیس کو انتباہ دیا ہے کہ کسی سیاہ فام مرد پر نظر رکھی جائے جس کا لہجہ بیرونی ہے۔ یہ شخص دھماکہ کے مقام پر دیکھا گیا تھا اور پہلے دھماکہ سے 5منٹ قبل ایک ممنوعہ علاقہ میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ امریکی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی تحقیقات کو ممکنہ دہشت گردی کے تناظر میں دیکھے رہا ہے، اگر توثیق کی جاتی ہے کہ دہشت گردی کاواقعہ تھا تو یہ امریکہ میں 9/11 کے بعد دہشت گردی کا بدترین واقعہ ہوگا۔ بوسٹن کے تمام ملازمین پولیس 24گھنٹے کام کررہے ہیں۔

Explosions under investigation at Boston Marathon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں