مصر میں ایک ماہ طویل ہندوستانی ثقافتی میلہ کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-15

مصر میں ایک ماہ طویل ہندوستانی ثقافتی میلہ کا آغاز

ہندوستان نے مصر کے دارالحکومت میں ایک طویل ثقافتی میلہ کا آغاز کیا جس میں ہندوستانی ثقافت کی رنگا رنگی، تفریح، فنون لطیفہ، موسیقی اور مختلف اقسام کے پکوان پیش کئے جائیں گے تاکہ دنیا کی دو قدیم ترین تہذینوں کے درمیان پائیدار شراکت داری قائم کی جاسکے ۔ "ہندوستان دریائے نیل کے کنارے "نامی میلہ میں جلیسجوین کی زیر قیادت بالی و وڈ کی ورکشاپ شامل ہوں گی جس میں رقص و موسیقی کا مظاہرہ پیش کیا جائے گا جس کا عنوان "بالی و وڈ کا امتزاج" رکھا گیا ہے ۔ یہ قاہرہ کی اوپیرا بیلے کمپنی کی رقاصاؤں کے تعاون سے پیش کیا جائے گا۔ بصری فنون کی ایک نمائش اکشرا بھی ہو گی۔ جس میں دستکاری میں خطاطی اور ہندوستانی و مصری مصنفین کا تبادلہ خیال پیش کیا جائے گا جو اس میلہ کے بارے میں اظہار خیال کریں گے ۔ ہندوستانی سفیر برائے مصر نودیپ سوری نے کہاکہ روایتی تفریحی حدود سے بالاتر ہو کر ہندوستان اپنے آفاق میں توسیع کرنے کی کوشش کرے گا۔ وہ قاہرہ میں 25 سال قبل خدمات انجام دے چکے ہیں اور ایک ایسے وقت قاہرہ واپس آ رہے ہیں جبکہ مصر کو سیاسی انتشار کا سامنا ہے ۔ طویل مدت سے برسر اقتدار آمر حسنی مبارک کا 2011 کی عوامی بغاوت میں تختہ الٹ دیا گیا ہے ۔ گذشتہ ڈھائی سال کے انتشار سے ہند۔ مصر تعلقات اور احساسات کے نئے معنی منظر عام پر آئے ہیں ۔

India launches month-long cultural festival in Egypt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں