پاکستان کے 4 اخبارات کے خلاف کیس درج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-15

پاکستان کے 4 اخبارات کے خلاف کیس درج

پاکستانی پولس نے ایک انسداد دہشت گردی قانون کے تحت ملک کے 4روزناموں کے خلاف ایک کیس درج کیا ہے ۔ ان اخبارات میں سب سے زیادہ شائع ہونے والا روزنامہ جنگ بھی شامل ہیں ۔ روزناموں پر ممنوعہ عسکریت پسند گروپس کے بیانات اور پریس ریلیزکی اشاعت کا الزام ہے ۔ عہدیداروں نے صحافیوں کو بتایاکہ جنگ، مشرق، انتخاب اور سنچری ایکسپریس کے خلاف کیس کوئٹہ میں درج ہوا۔ ایف آئی آر میں ان اخباروں کے پرنٹرس، پبلشرس اور رپورٹرس کو نامزد کیا گیا ہے ۔ پولیس عہدیداروں نے بتایاکہ عدالتی حکامات کے باوجود اخبارات میں ممنوعہ عسکریت پسند تنظیموں اور اداروں کے بیانات اور پریس ریلیز کی اشاعت جاری تھی۔ ان روزناموں نے حال ہی میں جیش الاسلام کا ایک بیان شائع کیا تھا۔ بیان میں عسکریت پسندوں نے کوئٹہ میں ڈی ایس پی عامر محمد دستی اور ان کے ایک باڈی گارڈ کو 8اپریل کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

Pak police files case against 4 papers under anti-terrorism law

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں