فلسطینی وزیراعظم سلام فیاض کا استعفیٰ منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-15

فلسطینی وزیراعظم سلام فیاض کا استعفیٰ منظور

فلسطینی صدر محمود عباس نے مغربی کنارے میں برسراقتدار فتح حکومت کے وزیر اعظم سلام فیاض کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ ایک فلسطینی عہدیدار نے بتایاکہ عباس، فیاض کا استعفیٰ پیش کرنے کیلئے رضامند ہو گئے ہیں اور انہو ں نے نئی حکومت کی تشکیل تک فیاض سے کارگذار وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے پر برقرار رہنے کو کہا ہے ۔ خیال رہے کہ عباس اور فیاض کے درمیان خوشگوار تعلقات نہیں رہے ہیں ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان جاری تلخیاں اس وقت ایک بار پھر ظاہر ہو گئی تھییں ، جب فیاض نے ملک کے وزیر خزانہ کا استعفیٰ منظور کر لیا تھا جبکہ عباس نے اسے منظور کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ سلام فیاض نے رملہ کے ہیڈ کوارٹرس میں ہفتے کے روز محمود عباس سے نصف گھنٹے کیلئے مختصر ملاقات کی۔ اس سے قبل ایک اعلیٰ فلسطینی عہدیدار نے بتایا تھا کہ وہ مزید فلسطینی حکومت کے سربراہ نہیں رہیں گے ، چاہے ان کو اس منصب پر قائم رہنے کی درخواست ہی کیوں نہ کی جائے ۔ حالیہ چند دنوں سے ایسی افواہیں گردش میں تھیں کہ سلام فیاض، فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ اپنی معاشی پالیسیوں پر اختلاف کے باعث یا تو خود وزارت عظمی کا عہدہ چھوڑدیں گے یا پھر انہیں اس منصب سے سبکدوش کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ امسال مارچ کے مہینے میں وزیر مالیات نبیل قیسیس نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے عہدہ سے مستعفی ہونے والے ہیں ۔

Palestinian Prime Minister Salam Fayyad resigns

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں