غیرقانونی حج کرنے والے کو 10 برس کے لیے ملک بدر کیا جائے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-12

غیرقانونی حج کرنے والے کو 10 برس کے لیے ملک بدر کیا جائے گا

وزیر حج ڈاکٹر بندر بن حجار نے کہا ہے کہ عازمین حج کو بہترین خدمات فراہم کرنے کیلئے مطوفین کے اداروں کے حوالے سے جامع حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے جسے منظوری کیلئے ماہرین کی کمیٹی کو بھجوادیا گیا ہے۔ ایوان شاہی سے تجاویز کی منظوری کے بعد اسے نافذ کردیا جائے گا۔ وزیر حج نے مزید کہاکہ ان کی وزارت کو سب سے زیادہ مسئلہ غیر قانونی طورپر حج کرنے والوں سے پیش آتا ہے۔ وزارت کی جانب سے بیرون اور اندرون ملک سے قانونی طورپر حج کرنے والوں کے اعداد و شمار کے مطابق منیٰ میں فی حاجی کیلئے 260 سنٹی میٹر کی جگہ مقرر کی جاتی ہے جسے سامنے رکھتے ہوئے تمام انتظامات کئے جاتے ہیں۔ غیر قانونی طورپر حج کیلئے آنے والوں کی وجہہ سے تمام انتظامات درہم برہم ہوجاتے ہیں جس کی وجہہ سے تمام ہی عازمین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ منیٰ میں آنے والے غیر قانونی عازمین حج کی وجہہ سے وزارت حج کی جانب سے ڈھائی میٹر کی جو جگہ قانونی عازمین کیلئے مختص کی جاتی ہے وہ کم ہوکر ایک میٹر یا 80 سنٹی میٹر فی حاجی رہ جاتی ہے جو بنیادی مسائل کا سبب بنتی ہے۔ وزیر حج کا کہنا تھا کہ آئندہ حج کیلئے جو منصوبہ بندی کی جارہی ہے اس کے مطابق غیر قانونی طورپر حج کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی اور انہیں فوری طورپر ملک بدر کردیا جائے گا۔ غیر قانونی طورپر حج کیلئے جانے والے وہ افراد جو ایام حج میں گرفتار کرکے ملک بدر کئے جائیں گے ان پر آئندہ 10 برسوں کیلئے اس طرح کی پابندی عائد کردی جائے گی کہ وہ مملکت میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ وزیر حج ڈاکٹر بندر بن محمد حجار نے مزید کہاکہ وزارت حج کی جانب سے آئندہ 25 برسوں کیلئے امور حج کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے تاکہ آنے والے برسوں میں حجاج اور معمرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Expats sans Haj permit face deportation - The government of Saudi Arabia plans to impose strict restrictions for illegal pilgrims from the next Haj onwards

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں