افغانستان کی مجوزہ صورتحال - ہند چین مذاکرات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-19

افغانستان کی مجوزہ صورتحال - ہند چین مذاکرات

بیجنگ۔ ہندوستان اور چین نے آج یہاں افغانستان کے تعلق سے پہلی بار مذاکرات کئے جس کا مقصد آئندہ برس امریکی فوجیوں کے لوٹ جانے کے بعد طالبان اور القاعدہ کی امکانی واپسی کی صورت میں مشترکہ حکمت عملی بنانا ہے۔ دونوں فریقین اس بات پر متفق ہوئے کہ افغان مسئلہ علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے تشویشناک ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے یہاں میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ چین اور ہندوستان علاقہ کے2اہم ممالک ہیں اور افغانستان پر باہمی بات چیت سے انہیں صورتحال کا جائزہ لینے اور مسئلہ کی قبل ازوقت یکسوئی میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ پہلا موقع ہے جب چین نے افغانسانت معاملہ پر ہنوستان کے ساتھ اس طرح کے مذاکرات کئے۔ آج ہوئی بات چیت میں یشونت سنہا ایڈیشنل سکریٹری، پاکستان، افغانستان اور ایران (پی اے آئی) اور ایشین ڈویژن آف دی چائنیز فارن منسٹری کے ڈائرکٹر جنرل لوزا ہوئی نے شرکت کی۔ اس سلسلہ میں چین پاکستان اور روس کے ساتھی رہ چکے ہیں۔ بعدازاں ہندوستانی وفد نے چین کے نائب وزیر خارجہ زائی جون سے ملاقات کی۔ چین اس سلسلہ میں ہندوستان اور روس کے ساتھ علیحدہ سہ رخی مذاکرات منعقد کرچکا ہے اور اس نے پاکستان اور روس کے ساتھ بھی اسی طرح کی بات چیت کی ہے۔

واشنگٹن۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے احساس ظاہر کیاکہ افغانستان میں ہندوستان وسیع تر اہم رول ادا کرسکتا ہے تاہم نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان پیچیدہ تعلقات اس راہ میں حائل ہیں۔ افغانستان میں ہندوستان کے رول کے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جان کیری نے ہندوستانی امریکی رکن پارلیمنٹ کو بتایاکہ 2014 میں افغانستان سے امریکی افواج کے تخلیہ سے قبل امریکہ کو مستعد رہنا ہوگا اور اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دینی پڑیں گی۔ ہندوستان وسیع تر رول ادا کرنے کے موقف میں ہے۔ کیری نے مزید کہاکہ میں عرصہ دراز سے دیگر معاملات کے علاوہ ہندوستان کو اس حوالہ سے انتہائی اہم شراکت دار باور کرتا رہا ہوں اور مجھے اس ملک کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے۔ ایوان نمائندگان میں ایمی بیرا واحد ہندوستانی امریکی رکن پارلیمنٹ ہیں۔

India, China share similar concerns in Afghanistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں