Human Rights Commission investigates death of SFI member
مغربی بنگال انسانی حقوق کمیشن نے اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا( ایس ایف آئی) کے کارکن سدپتو گپتا کی مبینہ طورپر پولیس حراست میں موت کے واقعہ پر خود نوٹس لیتے ہوئے بدھ کو دو جانچ ٹیم قائم کرنے کا حکم دیا۔ کمیشن کے سربراہ ریٹائرڈ جسٹس اشوک گنگولی نے کہاکہ ہم نے اسٹوڈنٹ کی موت پر خود نوٹس لیا ہے اور کولکتہ پولیس سے ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اے ڈی جی اور کمیشن کے رجسٹرار کو بھی کمیشن کی جانچ کیلئے بھیج رہے ہیں اور رپورٹ ملنے کے بعد ہی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے تحت شہر کے پولیس کمشنر کو سات دنوں کے اندر واقعہ کی تحقیقات کرکے کمیشن کے سامنے رپورٹ پیش کرنے کیلئے کہا گیا ہے اس کے علاوہ کمیشن کی ایک ٹیم بھی اسی مدت کے اندر واقعہ کی تحقیقات کرے گی۔ کمیشن نے خود اپنی ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی ہے جو 7دن کے اندر کمیشن کے صدر کو رپورٹ دے گی جانچ ٹیم ثبوتوں اور گواہوں کی جانچ کرکے گپتا کی موت کے حالات اور وجوہات کی چھان بین کرے گی واضح رہے کہ ایک مظاہرہ میں حصہ لینے کی وجہہ سے گپتا کو پولیس کی حراست میں لینے کے بعد سر میں چوٹ لگنے کی وجہہ سے منگل کو موت ہوگئی تھی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں