ممبرا ممبئی میں زیر تعمیر عمارت کا انہدام - 10 افراد کی ہلاکت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-05

ممبرا ممبئی میں زیر تعمیر عمارت کا انہدام - 10 افراد کی ہلاکت

جمعرات کی شام ممبرا شیل پھاٹا کے قریب ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا جس میں ایک زیر تعمیر 7منزلہ عمارت کے اچانک منہدم ہوجانے سے 10افراد کی موت ہوگئی اور دیگر تقریباً 760افراد زخمی ہوگئے۔ ان کے علاوہ کم و بیش دیگر 70افراد کے ملبہ میں دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے اور تادم تحریر راحت کاری جاری تھی۔ مقامی افراد کے مطابق یہ حادثہ شام تقریباً5بجے پیش آیا جس کے فوراً بعد آس پاش رہائش پذیر لوگ راحت کاری میں مصروف ہوگئے۔ تادم تحریر مقامی افراد اور فائربریگیڈ عملے نے مل کر تقریباً56 افراد کو ملبے سے نکالنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جس میں سے 2خواتین سمیت 10افراد کو مردہ قرار دیا جاچکا ہے۔ یہ زیر تعمیر عمارت شیل پھاٹا سے قریب نوی ممبئی جانے والے مایا روڈ پر لکی کمپاؤنڈ میں واقع تھی جس کے 7 منزلے تعمیر ہوچکے تھے اور اس کے اوپر کام شروع کردیا گیاتھا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ عام طورپر ممبرا میں اگر کوئی زیر تعمیر عمارت غیرقانونی پائی جاتی ہے اور وہ خالی ہوتی ہے تو ٹی ایم سی عملہ اسے منہدم کردیتاہے۔ اس لئے اب زیر تعمیر عمارتوں میں بھی لوگوں کو رہنے کیلئے بلا لیا جاتاہے۔ اس وجہہ سے تعمیری کام مکمل نہ ہونے کے باوجود اس عمارت کے زیر تر مکانوں میں لوگ رہائش پذیر تھے۔ تھانے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے سربراہ سنتوش کدم نے بتایاکہ " یہ غیر قانونی عمارت تھی اور اس کا اب تک کا کام محض 3مہینوں میں مکمل کرلیا گیا تھا اور ہماری اطلاع کے مطابق اس میں فی الحال 35 خاندان رہائش پذیر تھے۔ یہاں تنگ گلیوں کی وجہہ سے فائر بریگیڈ عملہ کو راحت کاری میں دشواری پیش آرہی ہے"۔ اس وقت ملبے سے نکالے گئے زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعہ تھانے کے سول اسپتال ، کلوا کے شیواجی اسپتال اور نوی ممبئی کے ایم جی ایم اسپتال لے جایا جارہا ہے۔

Demolition of building in mumbra Mumbai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں