آسام اور دیگر ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-17

آسام اور دیگر ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے

ایران میں طاقتور زلزلہ سے شمالی ہند دہل گیا اور مشال مشرق کے بشمول کئی ریاستوں میں جھٹکے محسوس کئے گئے۔ گوہاٹی میں ایک پشتہ ٹوٹ جانے سے ایک بچہ اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں بلند عمارتیں جھٹکوں سے لرز کر رہ گئیں جس کے نتیجہ میں عوام خوف کے عالم میں سڑکوں پر نکل پڑے۔ شمالی ہند، گجرات، آسام ، اروناچل پردیش، اڈیشہ، پنجاب، ہریانہ،چندی گڑھ، تریپورہ اور میگھالیہ میں کئی جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اڈیشہ میں 3.4 شدت کا معمولی زلزلہ آیا جہاں بالخصوص ساحلی حصوں میں عمارتیں لرز گئیں۔ محکمہ ارضیات کے مطابق یہاں جھٹکے چند سکنڈ محسوس کئے گئے۔ بعض عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ چندی گڑھ سے ملی اطلاعات کے مطابق 4:20 بجے چند سکنڈر کیلئے پنجاب، ہریانہ اور چندی گڑھ میں جھٹکے محسوس کئے گئے لیکن جانی یا مالی نقصان کی فوری طورپر اطلاع نہیں ہے۔ ہندوستان کے محکمہ آفات سماوی کے ایک عہدیدار نے بتایاکہ زلزلہ کے جھٹکے نئی دہلی اور پورے شمالی ہند میں محسوس کئے گئے۔ تاہم عہدیداروں نے کہاکہ اترپردیش میں نروڈا اور راجستھان میں راوت بھٹہ میں نیوکلیر تنصیبات محفوظ ہیں۔ قومی دارالحکومت میں جانی یا مالی نقصان کو فوری طورپر اطلاع نہیں ہے۔

Earthquake jolts Assam, other states in northeast

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں