Farooq wants restoration of internal autonomy in JK
جموں و کشمیر میں اسمبلی الیکشن سے ایک سال قبل انتخابی رنگ میں آ رہی برسراقتدار نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ ریاست کے سایسی مسئلہ کا واحد حل داخلی خود مختاری ہے ۔ کانفرنس کے صدر فاروق عبداﷲ نے پارٹی کے آن لائن نیوز لیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے "ریاست اور برصغیر میں حالات معمول پر لانے کیلئے واحد راستہ اپنی بنیادی شکل میں خود مختاری بحال کرنا ہے جس کی ہندوستان کی آئین میں گیارنٹی دی گئی ہے ۔ نیشنل کانگریس کے مرکزی ایگزیکٹیو کی حال ہی میں ہوئی میٹنگ میں یہ نیوز لیٹر جاری کیا گیا جس کا مقصد کامیابیوں کی نشاندہی کرنا ہے ۔ فاروق عبداﷲ نے کشمیر کے معاملے پر پارٹی کے موقف کو دوہرانے کیلئے نیوز لیٹر کے پہلے شمار کو منتخب کیا۔ نیوز لیٹر میں مرکزی وزیر فاروق عبداﷲ کے حوالے سے بتایا گیا ہے ، اگر خود مختاری سے لے کر کوئی حل ہے اور وہ جموں وکشمیر کے لوگوں کیلئے قابل قبول ہے تو نیشنل کانرنفس کواسے تسلیم کرنے میں کوئی دقت نہیں ہے ۔ لیکن اور کوئی عملی حل نہیں ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ وہ (فاروق عبداﷲ ) چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر کے لوگ اگر اقتصادی استحکام اور خوشحالی حاصل کرنا چاہتے ہیں امن سکون کے ساتھ جینا چاہتے ہیں تو وہ امن اور ترقی کے راستے پر چلیں اور نفرت و تشدد سے دور رہیں ۔ فاروق عبداﷲ نے پرامن جموں وکشمیر اور ہندوستان کی تعمیر کیلئے رویہ میں تبدیلی لانے کی اپیل کی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ جب تک ہم سیکولرازم اور پرامن بھائی چارہ کی راہ پر نہیں چلتے تب تک ہم کامیابی نہیں حاصل کر سکتے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں