کرناٹک اسمبلی انتخابات - منموہن سنگھ ، سونیا اور راہل گاندھی کی مہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-15

کرناٹک اسمبلی انتخابات - منموہن سنگھ ، سونیا اور راہل گاندھی کی مہم

کرناٹک کے اسمبلی انتخابات میں وزیراعظم منموہن سنگھ، صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نائب صدر را ہول گاندھی مہم چلائیں گے ۔ ریاست میں 5مئی کو اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں ۔ 23 اپریل سے کانگریس کی 10 روزہ مہم شروع ہورہی ہے ۔ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر جی رامیشورا نے بنگلور میں نامہ نگاروں کو بتایاکہ 29اپریل کو وزیراعظم منموہن سنگھ ہبلی، دھارواڑاوربنگلور میں جلسہ عام سے مخاطب کریں گے ۔ 23اپریل کو بیجا پور، رائچور اور بلاری میں را ہول کا خطاب ہو گا۔ 26اپریل کو سونیا گاندھی منگلور، چگمنگلور، گلبرگہ اور بلگام میں خطاب کریں گے ۔

Manmohan Singh, Sonia and Rahul Gandhi to campaign for Karnataka Assembly polls

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں