مصری عیسائیوں اور مسلمانوں میں دوبارہ تصادم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-09

مصری عیسائیوں اور مسلمانوں میں دوبارہ تصادم

مصری دارلاحکومت کے وسط میں قطبی کیتھڈرل میں کل فرقہ وارانہ تصادم کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اور 80 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ تازہ ترین اطلاعات میں بتایا گیا آج ایک زخمی جانبر نہ ہوسکا۔ عینی شاہدین کے مطابق ان سوگواروں پر پتھراؤ کیا گیا جو اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے صدر محمد مرسی کے خلاف نعرے بلند کررہے تھے۔ صدر محمد مرسی نے قبطی آرٹھوڈکس کیتھڈرل کے باہر اتوار کو فرقہ وارانہ بنیاد پر جھڑپوں کی مذمت کی ہے اور ان کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی مینا نے صدر مرسی کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں انہوں نے واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ صدر مرسی نے قبطی عیسائیوں کے پوپ تواضروس دوم سے ٹیلی فون پر بات کی اور نہیں کہاکہ "کیتھڈرل پر حملہ میری ذات پر حملہ ہے"۔ پوپ نے بھی اس حملے کی مذمت کی ہے اور تما مصریوں پر زوردیا ہے کہ وہ پرامن رہیں۔ حسنی مبارک کی حکومت کا تختہ 2011 میں الٹنے کے بعد سے مسلم اکثریت والے مصر میں مسیحیوں اور مسلمانوں کے درمیان جھگڑے بڑھ گئے ہیں اور سخت گیر اسلام پسندوں کو جیسے کھلی چھوٹ مل گئی ہے۔

Egyptian Christians rocked by new Muslim attacks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں