Egypt Christians mourn 4 dead in sectarian clashes
مصر میں ملسمانوں اور عیسائیوں کے مابین جھڑپیں پھوٹ پڑیں جس کے نتیجہ میں کم ازکم 5افراد ہلاک اور 6 دوسرے زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع نے یہ بات بتائی۔ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب ایک مذہبی ادارہ کی دیواروں پر کچھ بچوں نے کچھ نشانات بنادئیے تھے۔ مسلمانوں نے اس پراعتراض کیا۔ اس کے بعد دو گروہوں میں جھڑپیں شروع ہوگئیں جن میں بندوقوں کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا۔ سکیورٹی ایجنسیوں نے بعدازاں کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کیا گیا۔ کہا گیا ہے کہ 5افراد ان جھڑپوں میں ہلاک ہوگئے جن میں 4عیسائی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 6دوسرے زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں 2گولیاں لگی ہیں۔ پولیس نے فساد بھڑکانے کے الزام میں کم ازکم15افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں