ہندوستان میں قبل از وقت مانسون - کوچین یونیورسٹی کے پروفیسر جوزف کی پیش قیاسی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-23

ہندوستان میں قبل از وقت مانسون - کوچین یونیورسٹی کے پروفیسر جوزف کی پیش قیاسی

ہندوستان میں جاریہ سال مانسنون کی بارش کا قبل ازوقت آغاز ہوسکتا ہے۔ کوچین یونیورسٹی آف سائنسس و ٹکنالوجی کے پی وی جوزف نے پیش قیاسی کی ہے کہ جاریہ سال جنوب مغربی مانسون ساحل کیرالا سے اپنے مقررہ وقت سے 7تا10 دن قبل ٹکراسکتا ہے۔ پروفیسر جوزف محکمہ موسمیات کے سابقہ ڈائرکٹر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مشرقی ہندوستان میں زمین کے اور سمندر کے درجہ حرارت کی بنیاد پر یہ قیاسی کی ہے اور کہاکہ ملک میں بارش کا آغاز قبل از وقت ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہاکہ جنوبی ہندوستان میں ابر بھی شمال کی جانب پھیل رہا ہے جس کے نتیجہ میں بارش کا آغاز ہوسکتا ہے۔ جمعہ کو محکمہ موسمیات نے اپنی پیش قیاسی کا طویل انتظار کے بعد افشا کیا تھا اور کہا تھا کہ جاریہ سال معمول کے مطابق بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال معمول سے کم بارش ہوئی تھی۔ یہ بارش گذشتہ 37 سال میں سب سے کم تھی تاہم جاریہ سال ایسا ہونا ممکن نہیں ہے۔ اس کے علاوہ پروفیسر جوزف کا کہنا ہے کہ انہوں نے سوپر کمپیوٹر کی مدد سے اعداد و شمار کا جائزہ لیاہے اور انہیں امید ہے کہ گذشتہ سال کی طرح اس سال بارش کم ہونے کا امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ پیسیفک اوشین کے سمندری درجہ حرارت کو بھی نظر میں رکھے ہوئے ہیں اور وہ بھی اس سال بارش کے قبل از وقت آغاز کیلئے سازگار ہے۔ سیزن یا مانسون کی بارش ذیلی براعظم میں جنوب اور مشرق کے علاقوں سے ماہ جون کے اوائل میں شروع ہوتی ہے اور پھر یہ ماہ جولائی تک سارے علاقہ میں پھیل جاتی ہے۔ ماہ ستمبر کے ختم کے ساتھ ہی مانسون کا اختتام عمل میں آتا ہے۔ علاوہ ازیں کچھ خانگی گوشوں کی جانب سے یہ بھی جاریہ سال معمول کے مطابق جنوب مغربی مانسون کی پیش قیاسی کی جارہی ہے کہ عالمی سطح پر موسم کے جو موجودہ حالات ہیں ان کو دیکھتے ہوئے یہ امید کی جارہی ہے کہ جاریہ سال بارش معمول کے مطابق ہوگی اور کم نہیں ہوگی۔

Early monsoon in India - Prof. Joseph Cochin university

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں